27

پی ایس ایل 6 کا میلہ سج گیا،افتتاحی میچ میں کراچی کی کوئٹہ کوشکست

Spread the love

پی ایس ایل 6

کراچی(صرف اردو آن لائن نیوز) پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کا رنگا

رنگ میلہ سج گیا،عاطف اسلم کے بعد بین الاقوامی اسٹار عمران خان اور حمیمہ

ملک نے اپنی شاندار ’’ووفر پرفارمنس‘‘سے تقریب کو چار چاند لگا دئیے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب ترکی میں منعقد کی گئی

جوبراہ راست نشر کرنے کے بجائے ریکارڈ کر کے کراچی میں نشر کی گئی ۔

تقریب کا آغاز پاکستان کے قومی ترانے سے کیا گیا جس کے بعد چیئرمین پاکستان

کرکٹ بورڈ(پی سی بی) احسان مانی نے خطاب کرتے ہوئے شریک ٹیموں،

آفیشلز، عملے اور تمام اسٹیک ہولڈرز کا تہہ دل سے شکر ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ

اس سال پی ایس ایل کے میچز کراچی اور لاہور میں کھیلے جا رہے ہیں اور

کورونا وائرس کی وجہ سے کراچی میں صرف ساڑھے 7ہزار اور لاہور میں

ساڑھے 5ہزار شائقین میدان میں آ سکیں گے۔

کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

پاکستان سپر لیگ 6کے پہلے میچ میں دفاعی چیمپئن کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی

ایٹرز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ ہفتہ کونیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے

گئے پی ایس ایل 6 کے پہلے میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف

ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، پہلے کھیلتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی

پوری ٹیم 121 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی اور کراچی کنگز کو جیت کے لیے 122

رنز کا ہدف ملا جو کہ اس نے 14 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا

کرلیا۔کوئٹہ کی جانب سے اننگز کا آغاز کپتان سرفراز احمد اور ٹام بینٹن نے کیا

تاہم پہلے ہی اوور میں 6 کے مجموعی اسکور پر ٹام بینٹن 5 رنز بناکر آؤٹ

ہوگئے۔اس کے بعد سرفراز احمد 7، صائم ایوب 8، کرس گیل 39، محمد نواز 3،

اعظم خان 17، بین کٹنگ 11، عثمان شنواری 0 اور محمد حسنین 4 رنز بناکر

آؤٹ ہوگئے۔یوں کوئٹہ کی ٹیم پورے 20 اوورز بھی نہ کھیل سکی اور 18.2

اوورز میں 121 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔کراچی کی جانب سے ارشد اقبال 3 اور

وقاص مقصود نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، عماد وسیم اور محمد عامر نے ایک

ایک وکٹ حاصل کی، عامر یامین اور ڈینئل کرسچن نے بھی ایک ایک وکٹ لی۔

122 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی کا آغاز مایوس کن رہا اور اوپنر شرجیل

خان پہلے ہی اوور میں 4 رنز بنا کر حسنین کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

شرجیل کے بعد جوکلارک اور بابر اعظم نے ٹیم کے لیے 55 رنز کی قیمتی

شراکت داری قائم کی، جوکلارک نے 23 گیندوں پر 46 رنز کی دھواں دھار

اننگز کھیلی اورچھٹے اوور میں عثمان شنواری کا شکار ہوگئے۔ان کے بعد کراچی

کے تیسرے آٹ ہونے والے کھلاڑی بابر اعظم تھے جنہوں نے 24 رنز بنائے اور

87 کے مجوعی اسکور پر حسنین کا شکارہوگئے۔بابر کے بعد کولن انگرام اور

محمد نبی نے ذمہ داری سے کھیلتے ہوئے ٹیم کو ہدف تک پہنچادیا، دونوں

بالترتیب 30 اور 17 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، کراچی کنگز نے 122 رنز کا

ہدف ویں 14 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔کوئٹہ کی جانب

سے حسنین نے 2 اور عثمان شنواری نے ایک وکٹ حاصل کی۔

پی ایس ایل 6

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں