چیک پوسٹ مسلح دہشتگردوں 24

آپریشن میں کمانڈر سمیت 2 دہشتگرد ہلاک، ایک جوان شہید

Spread the love

آپریشن میں کمانڈر سمیت

راولپنڈی (صرف اردو آن لائن نیوز) شمالی وزیرستان میں فورسز کے آپریشن کے

دوران کمانڈر سمیت 2 دہشت گرد ہلاک جبکہ ایک جوان شہید ہو گیا ۔سکیورٹی

فورسز نے گزشتہ رات شمالی وزیرستان کے ملک خیل میں دہشت گردوں کے

ٹھکانے پر انٹیلی جنس بیسڈ اطلاع پر آپریشن کیا جس کے دوران فائرنگ کا شدید

تبادلہ ہوا جس میں کمانڈر رحمت عرف خالد سمیت 2 دہشت گرد ہلاک جبکہ

فائرنگ کے تبادلے میں حولدار شہزاد رضا شہید ہوگئے۔ترجمان پاک فوج کے

مطابق دہشتگرد رحمت عرف خالد آئی ای ڈی بنانے کا ماہر تھا اوراس علاقے میں

2009ء سے سکیورٹی فورسز کیخلاف دہشت گردی کی مختلف سرگرمیوں، بھتہ

خوری، اغوا برائے تاوان اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث رہا۔ آپریشن کے دورا ن

سکیورٹی فورسز نے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا۔,سکیورٹی فورسز کی

انٹیلی جنس بیسڈ اطلاع پر ملک خیل میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پر کارروائی

جھڑپ میں تبدیل، فائرنگ کا شدید تبادلہ

کمانڈر رحمت عرف خالد ساتھی سمیت مارا گیا، آئی ای ڈی بنانے کا ماہر، فورسز

پر حملوں میں ملوث تھا،بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد

آپریشن میں کمانڈر سمیت

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں