26

نکی مناج کے والد کے قاتل کو گرفتار کرلیا گیا

Spread the love

نیویارک (صرف اردو آن لائن نیوز) نکی مناج قاتل گرفتار

معروف امریکی گلوکارہ نکی مناج کے والد کے قاتل کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

ملزم کی شناخت 70 سالہ چارلس کے نام سے ہوئی ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق 70 سالہ شخص کو کو گرفتار کیا گیا۔ ملزم نکی مناج کے والد رابرٹ مناج کو

گاڑی سے ٹکر مارنے کے بعد کچھ سیکنڈز کے لئے رکا اور زخمی ہونے والے سے خیریت پوچھنے کے بعد فرار ہوگیا تھا۔رپورٹس کے مطابق ملزم سے حادثے

کی جگہ سے فرار اور ثبوتوں کو مٹانے سے متعلق تفتیش جاری ہے۔ جبکہ ملزم

کا ڈرائیونگ لائسنس کینسل کردیا گیا ہے اور پاسپورٹ بھی ضبط کرلیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ریپر نکی مناج کے والد رابرٹ میراج نیویارک میں سڑک کنارے

چہل قدمی کر رہے تھے کہ انہیں کار سوار نے ٹکر ماری اور فرار ہوگیا تھا۔رابرٹ میراج کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک دن زیر علاج

رہنے کے بعد وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے تھے۔

واضح رہے کہ انہیں کار سوار نے ٹکر ماری اور فرار ہوگیا تھا۔رابرٹ میراج کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک دن زیر علاج

رہنے کے بعد وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے تھے۔

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں