لاہور(صرف اردو آن لائن نیوز) سینئر اداکار فاروق ضمیر
سینئر ٹی وی اداکار فاروق ضمیر کی چوتھی برسی 23فروری کو منائی جائے گی
۔فاروق ضمیر 1941 کو پیدا ہوئے اورانہوں نے گورنمنٹ کالج سے آرکیالوجی
میں بی ایس سی کی ڈگری حاصل کی، دوران تعلیم ہی ان کا رجحان اداکاری کی
طرف ہوگیا تھا۔فاروق ضمیر نے فنی کیرئیر کا آغاز 90 کی دہائی سے کیا اور کئی
معروف ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے، جس میں رانی، گڈریا،سراغ
زندگی، جیسے کئی مشہور ڈرامے شامل ہیںجبکہ انہوں نے کئی فلمو ںمیںبھی کام کیا
۔ اداکاری کے شعبے میں وہ ایک خاص حیثیت رکھتے تھے، کرداروں سے ان کی
مطابقت اور مکالمہ نگاری ناظرین کو اپنی جانب کھینچ لیتی تھی، وہ ایک رجحان
ساز شخصیت کے مالک تھے۔فاروق ضمیر کی بے پناہ فنی صلاحیتوں کے
اعتراف میں حکومت پاکستان کی جانب سے انہیں صدارتی ایوارڈ سے نوازا گیا۔
فاروق ضمیر 23 فروری 2017 کو خالق حقیقی سے جاملے۔
فاروق ضمیر کی بے پناہ فنی صلاحیتوں کے
اعتراف میں حکومت پاکستان کی جانب سے انہیں صدارتی ایوارڈ سے نوازا گیا۔
فاروق ضمیر 23 فروری 2017 کو خالق حقیقی سے جاملے۔
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں