27

کووِڈ19کی پہلی کھیپ غربِ اردن سے غزہ روانہ

Spread the love

کووِڈ19کی پہلی کھیپ

مقبوضہ بیت المقدس (صرف اردو آن لائن نیوز)اسرائیل نے بالآخر اپنی حریف فلسطینی جماعت حماس کے زیر انتظام غزہ کی پٹی میں کووِڈ19کی ویکسین

بھیجنے کی منظوری دے دی ہے۔اس کے بعد ایک ہزار خوراکوں پر مشتمل پہلی کھیپ غربِ اردن سے غزہ پہنچائی جارہی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیل

نے غزہ پٹی کی بری ، بحری اور فضائی ناکا بندی کررکھی ہے۔اس کو دنیا کی سب بڑی کھلی جیل قرار دیا جاتا ہے۔اس علاقے میں قریبا 20 لاکھ فلسطینی

کسمپرسی کی حالت میں رہ رہے ہیں۔حماس کے زیراہتمام وزارتِ صحت نے غزہ میں اب تک کرونا وائرس کے 53 ہزار سے زیادہ کیسوں کی تصدیق کی ہے۔ان

میں سے 538 مریض وفات پاچکے ہیں۔فلسطینی حکام کا کہنا تھا کہ پہلی کھیپ میں آنے والی ویکسین کی خوراکیں ایک ہزار افراد کے لیے کافی ہوں گی۔اسرائیل

نے پہلے مرحلے میں روسی ساختہ کووِڈ19 کی ویکسین سپوتنک پنجم فلسطینی اتھارٹی کو مہیا کی ہے۔یہ ویکسین پہلے غربِ اردن میں بھیجی گئی ہے۔اسرائیل

کے دائیں بازو کے انتہاپسند سیاست دان یاہو حکومت کے فلسطینیوں کو ویکسین مہیا کرنے کے فیصلے پر کڑی نکتہ چینی کررہے ہیں۔اسرائیل نے گذشتہ سوموار

کو غزہ میں کرونا وائرس کی ویکسین کی منتقلی معطل کردی تھی حالانکہ اس نے

پہلے خود غزہ میں ویکسین بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔

کووِڈ19کی پہلی کھیپ

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں