26

گیلانی منظور ، پرویز رشید نامنظور, الیکشن کمیشن

Spread the love

کراچی لاہور ، کوئٹہ، اسلام آباد(صرف اردو آن لائن نیوز)گیلانی منظور پرویز نامنظور

الیکشن کمیشن نے یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی پر تحریک انصاف کے اعتراضات مسترد

کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم کو سینیٹ انتخاب کیلئے اہل قرار دے دیا۔ ریٹرنگ

آفیسر نے سابق وزیراعظم کے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے۔ریٹرننگ آفیسر نے

فریقین کے دلائل سننے کے بعد یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی پر

تحریک انصافکے اعتراضات مسترد کرتے ہوئے انہیں سینیٹ الیکشن لڑنے کے

لئے اہل قرار دے دیا ہے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کی 5 سالہ

نااہلی ختم ہوچکی جب کہ ان کے مقدمات عدالتوں میں زیر التوا ہیں، زیرالتوا

مقدمات پر کسی کو الیکشن لڑنے سے نہیں روکا جا سکتا۔جبکہالیکشن کمیشن نے

سینیٹ انتخابات کے لئے پرویز رشید کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دئیے۔ لیگی

رہنما کے کاغذات نامزدگی پر تحریک انصاف نے اعتراض دائر کیا تھا پرویز

رشید پر 6 اعتراضات داخل ہوئے جن میں سے پانچ اعتراضات رد کر دئیے گئے

تھے۔پرویز رشید پر پنجاب ہاس اسلام آباد کے نادہندہ ہونے کا الزام ہیپنجاب سے

سینیٹ کی ٹیکنوکریٹ کی 2 نشستوں اور خواتین کی 2 نشستوں پر امیدوار

بلامقابلہ منتخب ہوگئے۔الیکشن کمشنر پنجاب کے مطابق ٹیکنوکریٹس کی نشست پر

حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے علی ظفر اور ن لیگ

کے اعظم نذیر تارڑ کامیاب قرار پائے۔الیکشن کمشنر پنجاب کے مطابق ٹینکو

کریٹ کی نشست پر پی ٹی آئی امیدوارعطااﷲ خان نے کاغذات نامزدگی واپس لے

لیے۔اس کے علاوہ پنجاب سے سینیٹ کی خواتین کی 2 نشستوں پر بھی امیدوار

بلامقابلہ منتخب ہوئیں۔الیکشن کمشنر پنجاب کے مطابق پی ٹی آئی کی ڈاکٹر ذرقا

اور ن لیگ کی سعدیہ عباسی کامیاب قرار پائیں۔الیکشن کمشنر پنجاب کے مطابق

سعدیہ عباسی کی کوورنگ امیدوار سائرہ تارڑ کاغذات کی جانچ پڑتال کیلئے نہیں

آئیں جس پر سعدیہ عباس کامیاب قرار پائیں۔لیکشن کمیشن نے سینیٹرمشاہداﷲ خان

کی وفات کے بعد ان کے بیٹے افنان اﷲ خان کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے

ہیں، افنان اﷲ خان جنرل نشست پر سینیٹ الیکشن میں حصہ لیں گے، افنان اﷲ خان

اپنے والد مشاہداﷲ خان کے کورنگ امیدوار تھیکراچی میں الیکشن کمیشن نے

سینیٹ الیکشن کے لیے تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کے کاغذات

نامزدگی منظور کرلیے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر فیصل

واوڈا سینیٹ الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے سلسلے میں

کراچی میں الیکشن کمیشن سندھ کے دفتر میں پیش ہوئے۔فیصل واوڈا کی الیکشن

کمیشن کے دفتر آمد کے موقع پر پی ٹی آئی کارکنان بھی موجود تھے اور پیپلز

پارٹی کے کارکنان بھی وہاں تھے جس کی وجہ سے الیکشن کمیشن آفس کے باہر

کشیدگی پید اہوئی۔دونوں جماعتوں کے کارکنان نے ایک دوسرے کے خلاف نعرے

بازی کی تاہم اس دوران امن و امان کی صورتحال برقرا رکھنے کے لیے پولیس

کی نفری بھی موجود رہی۔سینیٹ انتخابات کے لیے پنجاب سے 11 نشستوں کیلئے

20 امیدواروں کے کاغذات منظور ،2 امیدواروں پرویز رشید اور نیلم ارشاد کے

کاغذات نامزدگی مسترد جبکہ تین نے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے ،ڈاکٹرروبینہ

کاغذات کی جانچ پڑتال کیلئے الیکشن کمیشن میں پیش نہ ہوئیں۔(ق) لیگ کے کامل

علی آغااورپیپلز پارٹی کے عظیم الحق منہاس، پی ٹی آئی کے جمشیداقبال چیمہ،

ڈاکٹرز رقا سہروری، محمدمدنی، عمرسرفراز چیمہ، بیرسٹرعلی ظفر، سیف اﷲ

نیازی، اعجازچوہدری، ظہیر عباس کھوکھر، اعجاز منہاس اور عون عباس کے

کاغذات نامزدگی منظور ہوئے۔(ن) لیگ کے زاہدحامد، اعظم نذیرتارڑ، سیف

الملوک کھوکھر، عرفان صدیقی، بلیغ الرحمان، سائرہ افضل تارڑ، ساجدمیر، افنان

اﷲ خان اورسعدیہ عباسی کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے۔ الیکشن

کمیشن خیبرپختونخوا نے سینیٹ امیدواروں کی جانچ پڑتال کاعمل مکمل کرلیاہے صوبے کی12نشستوں پر انتخابات میں حصہ لینے والے کل51 میں سے11کے

کاغذات نامزدگی مستردکردئیے گئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے بعد کل

تک ان کے خلاف اپیلیں دائرکی جاسکتی ہیں 22اور23فروری کو ان کاغذات

نامزدگی سے متعلق ٹریبونل اپیلوں کو نمٹائے گی24فروری کو نظرثانی شدہ لسٹ

آویزاں کی جائیں گی 25فروری کو کوئی بھی امیدوارکاغذات نامزدگی واپس لے سکتاہے قبل ازیں سات جنرل نشستوں پر22،دوٹیکنوکریٹ کی نشستوں پر11،

خواتین کی دونشستوں کیلئے13اوراقلیت کی واحدنشست کیلئے پانچ کاغذات

نامزدگی جمع کرائے گئے تھے۔صوبائی الیکشن کمیشن کی فہرست کے مطابق جمعرات کے روز ٹیکنوکریٹ کی نشست کیلئے جن امیدواروں کے کاغذات

نامزدگی مستردقرارپائے ہیں ان میں زبیر علی،نصراﷲ خان،ریحان عالم خان اور حامد الحق شامل ہیں جنرل نشست پرسجاد حسین ،اورنگزیب اورنجب گل کے

کاغذات بھی مستردکردئیے گئے ہیں اس کے علاوہ خواتین نشستوں کیلئے زرین ریاض،صائمہ خالد،حمیدہ شاہد اورعصمت آراکاکاخیل کے کاغذات نامزدگی

نامنظورکئے گئے ہیں۔

گیلانی منظور پرویز نامنظور

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں