گیس بھرنے سے دھماکہ 23

ہرنائی ، کان میں گیس بھرنے سے دھماکہ ، 4 کان کن جاں بحق،6 زخمی

Spread the love

گیس بھرنے سے دھماکہ

کوئٹہ(صرف اردو آن لائن نیوز) ہرنائی کے علاقے شاہرگ کی ایک کوئلہ کان میں

گیس بھرنے کی وجہ سے دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں 4 کان کن جا ں بحق

اور 6 زخمی بھی ہوگئے۔چیف انسپکٹر مائنز کے مطابق کوئلہ کان میں 12 کان

کن کوئلہ نکال رہے تھے کہ گیس بھر جانے کے نتیجے میں اچا نک دھماکا ہوگیا

اوردوکان کن موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جن کی لاشیں ہسپتال منتقل کردی گئیں،

تاہم جب دیگر کانکوں کو بچانے کیلئے ریسکیو کیا گیا تو مزید 2 کان کنوں کی

لاشیں برآمد ہوئیں جبکہ 6 افراد کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ خدشہ

ہے مزید کان کن بھی کان میں موجود ہیں۔واضح رہے کوئلے کی کان کنی بلوچستان

کی بڑی صنعتوں میں سے ایک ہے اور صوبے کے مختلف علاقوں میں ساڑھے

چار سو سے زائد کوئلے کی کانیں ہیں، کانوں میں گیس بھرنے کے باعث حادثات

کے واقعات روز کا معمول ہیں، دکی، چمالنگ، ہرنائی میں مزدوروں کے علاج

معالجے حادثے کے دوران ان مزدوروں کا کوئی انتظام نہیں جبکہ مائنز کا دفتر

کئی سالوں سے بند ہے۔ پاکستان سینٹرل مائنز لیبر فیڈ ریشن کے مطابق ملک میں

کانوں کے حادثات میں سالانہ اوسطاً 200 ہلاکتیں ہوتی ہیں۔

گیس بھرنے سے دھماکہ

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں