23

شوہر سے علیحدگی اختیارکرنے پر بھارت میں خاتون سرعام بے عزت

Spread the love

خاتون سرعام بے عزت

بھوپال(صرف اردو آن لائن نیوز) بھارتی ریاست مدھیا پردیش میں ایک خاتون کو

بری طرح سے بیع زت کیا گیا ہے جسے کئی لوگوں نے دیکھا اور کچھ نہ کہا بلکہ

بعض افراد بے حسی کے ساتھ اس ظلم پر مسکراتے اور اس سے لطف اندوز بھی

ہوتے رہے۔بھارتی پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے 4 افراد کو حراست

میں لے لیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیا پردیش میں خاتون کو مجبور

کیا گیا کہ وہ شوہر کے اہلخانہ کو اپنے کندھے پر اٹھا کر 3 کلومیٹر تک چلے۔

افسوس ناک بات یہ بھی تھی کہ مجمعے میں موجود کئی لوگ خاتون کے پیچھے

لکڑی اور کرکٹ بیٹ لے کر چلتے رہے۔واقعے کی وڈیو سوشل میڈیا پر بہت

تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون کے ساتھ

موجود لوگ اسے دھیرے چلنے پر مارتے اور سارے واقعے پر شور اور مذاق

کرتے رہے۔ادھرخاتون کی شکایت بھارتی پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے

4 افراد کو حراست میں لے لیا ۔خاتون کے مطابق اس نے باہمی رضامندی سے

اپنے شوہر سے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔ گزشتہ ہفتے اس کے سابقہ شوہر کے

گھر والے اور دیگر کچھ لوگ اسکے گھر آئے اور اسے اغوا کرلیا جس کے بعد یہ

سارا واقعہ کرنے پر مجبور کیا۔

خاتون سرعام بے عزت

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں