بنگلہ دیش امریکی بلاگر قتل 22

بنگلہ دیش،امریکی بلاگر کے قتل کے جرم میں 5 افراد کو سزائے موت

Spread the love

ڈھاکہ (صرف اردو آن لائن نیوز) بنگلہ دیش امریکی بلاگر قتل

بنگلہ دیش کی عدالت نے 6 سال قبل مذہب پر تنقید کرنے والے امریکی بلاگر کو

قتل کرنے کے جرم میں دہشت گرد تنظیم داعش کے 5 ارکان کو سزائے موت سنا دی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیشی نڑاد امریکی شہری ایوجیت رائے کو

فروری 2015 میں اس وقت قتل کیا گیا تھا جب وہ اپنی اہلیہ کے ہمران ڈھاکا میں کتابوں کے میلے سے واپس آرہے تھے۔بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں

اسپیشل اینٹی ٹیرارزم ٹریبیونل کے فیصلے کے بعد سرکاری وکیل غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ ان کے خلاف جرم بلا شک و شبہ ثابت ہوگیا اور عدالت سب

سے بڑی سزا سنا دی۔وکیل کا کہنا تھا کہ حملے میں ملوث ایک اور ملزم کو عدالت نے عمر قید سنائی ہے۔انہوں نے کہا کہ سزا پانے والے 6 افراد القاعدہ سے

منسلک مقامی تنظیم انصاراللہ بنگلہ ٹیم کا حصہ تھے اور ان کے حوالے سے پولیس کا مؤقف ہے کہ متعدد شہریوں اور بلاگرز کے قتل میں ملوث ہیں۔غلام

سرور خان کا کہنا تھا کہ فوج سے معطل کیے گئے سید ضیاالحق مبینہ طور پر اس گروپ کے سربراہ ہیں اور بلاگرز کے قتل کا ماسٹر مائند ہیں جبکہ گروپ کے

ایک رکن کو غیر حاضری میں سزائے موت دی گئی ہے۔وکیل صفائی نذرالاسلام

کا کہنا تھا کہ وہ اس سزا کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل کریں گے۔

بنگلہ دیش امریکی بلاگر قتل

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں