IMF 22

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدہ طے پا گیا

Spread the love

اسلام آباد (صرف اردو آن لائن نیوز) پاکستان آئی ایم ایف

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدہ طے پا گیا،آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ

کی منظوری سے 50 کروڑ ڈالر جاری کرے گا۔تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف

اورپاکستان میں درمیان چھ ارب ڈالر کے قرضے کے جائزہ امور پر مذاکرات

مکمل ہوگئے ،آئی ایف ایم ایکسٹنڈڈ فنڈ فیسلیٹی کے تحت دوسرے سے پانچویں کے

جائزے کے امور نمٹائے گئے،مذاکرات کے بعد پاکستان کو500ملین ڈالر کی قسط

کے اجرا کی راہ ہموار ہوگئی ۔کورونا وبا کے باعث آئی ایم ایف کے ساتھ قرضے

کے جائزہ امور تعطل کے شکار ہوئے تھے،پاکستان اورآئی ایم ایف حکام میں

ورچول جائزہ بات چیت کی گئی ،آئی ایم ایف نے پاکستان کو 39مہینوں کے

پروگرام کے تحت چھ ارب ڈالرکا قرضہ دینے کااعلان کیا تھا،قرضہ کی 500ملین

ڈالر کی حتمی منظوری آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ دے گا، آئی ایم ایف جائزہ کے

مطابق رواں مالی سال کے دوران پاکستان کی معیشت1.5فیصدتک رہے گی ،

کورونا کی دوسری لہر کے اثرات دنیا بھر کے معیشتوں پر مرتب ہورہے ہیں

،پاکستان کے زرمبالہ کے ذخائر جنوری میں 13ارب ڈالر ریکارڈ کیے گئے ۔

اعلامیہ کے مطابق پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے نمایاں پیش رفت

کی ہے ۔اعلامیہ کے مطابق بجلی کے شعبے میں لاگت میں کمی، ٹیرف

ایڈجسٹمنٹ اور سبسڈیز کم کی گئی ہیں، اسٹیٹ بینک کو خودمختار کرنے اور نیپرا

اور اوگرا میں اصلاحات کی جارہی ہیں، اعلامیہ حکومتی ملکیتی کمپنیوں کے

نقصانات کو کم کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ

ترسیلات زر میں اضافہ اور درآمدات میں کمی سے پاکستان نے کرنٹ اکاؤنٹ

خسارہ کنٹرول کیاہے اور پاکستان کی برآمدت میں بھی نمایاں بہتری آرہی ہے۔

پاکستان آئی ایم ایف

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں