بھارتی پولیس پارٹی گرل 32

بھارتی پولیس بھی پاکستان کی پارٹی گرل سے متاثر ہو گئی

Spread the love

اسلام آباد (صرف اردو آن لائن نیوز) بھارتی پولیس پارٹی گرل

گزشتہ کئی روز سے پاکستانی سوشل میڈیا انفلوئنسر دانا نیر کی ایک ویڈیو خوب

وائرل ہو رہی تھی جس میں وہ منفرد لہجے میں کہہ رہی تھیں کہ یہ میں ہوں، یہ

ہماری کار ہے اور یہاں پارٹی ہو رہی ہے۔یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر اس قدر وائرل

ہوئی کہ اس کی دیکھا دیکھی پاکستان شوبز انڈسٹری کی شخصیات سمیت متعدد

لوگوں نے اس طرح کی ویڈیو بنائی۔بعد ازاں بھارت کے معروف یوٹیوبر یشراج

مکھاٹے نے ان کی ویڈیو پر ایک گانا بھی تیار کیا جسے خوب پسند کیا جانے لگا

،اب بھارتی ریاست اتر پردیش کی پولیس نے بھی اس پاکستانی لڑکی کی ویڈیو

سے متاثر ہو کر سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے۔اتر پردیش کی پولیس نے

آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں لکھا تھا کہ لیٹ نائٹ پارٹی

ہو رہی ہے اور آپ ڈسٹرب ہو رہے ہیں تو کال کریں 112۔اس پوسٹ میں اتر

پردیش کی پولیس نے ہیش ٹیگ پارٹی ہو رہی ہے بھی استعمال کیا۔

پولیس نے ہیش ٹیگ پارٹی ہو رہی ہے بھی استعمال کیا۔

بھارتی پولیس پارٹی گرل

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں