چین تفریحی پارکس تعمیر
بیجنگ (صرف اردو آن لائن نیوز) چین میں فضائی آلودگی کم کرنے کے لیے
رواں سال 26 تفریحی پارکس تعمیر کیے جائیں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے
کے مطابق چینی حکام نے بتایاکہ دارالحکومت بیجنگ میں چار جنگلات، متعدد
چھوٹے پارکس اور گرین اسپیس تعمیر کی جائیں گی۔رپورٹ کے مطابق 2021
میں پارکوں اور سبز مقامات میں 87 فیصد تک اضافہ ہوجائے گا۔رواں سال واک
اور ورزش کے لیے 100 کلو میٹر کے فاصلے پر گرین پاتھ وے بھی بنائے
جائیں گے۔بیجنگ میں 2021 میں مجموعی طور پر 10 ہزار 667 ہیکٹر جنگل کو
شامل کیا جائے گا۔خیال رہے کہ چینی شہر چینگ ڈو میں 4 اعشاریہ 6 اسکوائر
کلومیٹر رقبے پر نئے شہر فیوچر سٹی کی تعمیر بھی شروع کر دی گئی ہے۔چینگ
ڈو فیوچر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سٹی نامی شہر میں متعدد یونیورسٹیاں، لیبارٹریریز
اور دفاتر بنائے جائیں گے۔رپورٹ کے مطابق پراجیکٹ کے مختلف ڈیجیٹل خاکوں
میں ایجوکیشنل پارک کی چھتوں پر سبزہ دکھایا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق چین
میں اس وقت متعدد نئے شہروں کی تعمیر کی جارہی ہے۔حکومت کے تخمینے کے
مطابق 2035 تک شہروں میں آبادی کی تعداد ایک ارب تک پہنچ سکتی ہے۔
چین تفریحی پارکس تعمیر
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں