corona 28

نمازیوں میں کرونا وائرس کی تصدیق پرپانچ سعودی مساجد بند

Spread the love

پانچ سعودی مساجد بند

ریاض (صرف اردو آن لائن نیوز) سعودی عرب کی وزارت اسلامی امور، دعوت

اور راہنمائی نے مملکت کے تین ریجنز میں نمازیوں کے درمیان کرونا وائرس کی

تصدیق کے بعد اتوار کے روز پانچ مزید مساجد بند کر دیں۔غیرملکی خبررساں

ادارے کے مطابق حالیہ فیصلے کے بعد کرونا وائرس کی موجودگی کی وجہ سے

بند ہونے والی مساجد کی کل تعداد 62 ہو گئی ہے۔ وزارت کے فیصلے اور

نمازیوں کی صحت کے پیش نظر ان میں 52 مساجد کے اندر سینی ٹائزیشن اور

تطہیر کا کام مکمل ہونے کے انہیں نمازیوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔وزارت

دعوت نے نمازیوں سے اپیل کی کہ وہ کرونا وائرس کے شبہے میں مسجد جانے

سے احتراز کریں تاکہ ان سے دوسرے نمازیوں میں کرونا وائرس منتقل نہ ہو

سکے۔ نمازی مسجد جاتے وقت احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔ چہرہ

ماسک سے ڈھانپیں، گھر سے جائے نماز لائیں اور خود کو کرونا سے محفوظ

رکھنے کے لیے مسجد میں دوسرے نمازیوں سے مناسب فاصلہ رکھیں۔

گھر سے جائے نماز لائیں اور خود کو کرونا سے محفوظ

رکھنے کے لیے مسجد میں دوسرے نمازیوں سے مناسب فاصلہ رکھیں۔

پانچ سعودی مساجد بند

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں