38

کامیابیوں کا سفر جاری ہے ،فلمسٹار میرا

Spread the love

کامیابیوں کا سفر جاری

لاہور (صرف اردو آن لائن نیوز) فلمسٹار میرا نے کہا ہے کہ ابھی شوبز کے میدان

میں میری کامیابیوں کا سفر جاری ہے اور جب میں سمجھوں گی کہ میں اپنی منزل

تک پہنچ گئی ہوں تو میں خود ہی شوبز سے کنارہ کشی اختیار کر لوں گی ۔ایک

انٹر ویو میں گفتگو کرتے ہوئے میرا نے کہا کہ میرے پاس فلموں کی پیشکش

موجود ہے ، جو اسکرپٹ اچھا لگتا ہے اس میں کردار نبھانے کی حامی بھر کر

لگن سے کام کرتی ہوں ۔ میں نے فلموں کی تعداد کی بجائے ہمیشہ معیار کو ترجیح

دی ہے اور یہی وجہ ہے کہ میری تمام فلموں نے ریلیز کے بعد ضرور ہلچل

مچائی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بعض حاسدین شروع سے ہی میرے خلاف محاذ قائم

کیے ہوئے ہیں جس کا سلسلہ آج بھی جاری ہے مگر میرے مخالفین کو ہمیشہ

ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ۔ میں نے ہمیشہ خدا کی ذات پر توکل کیا ہے اور اسی وجہ

سے میرے مخالفین کو کبھی کامیابی نہیں ملی ۔میرا نے ایک سوال کے جواب میں

کہا کہ فلم انڈسٹری کا بحران کہیں باہر سے نہیں آیا یہ ہمارے اپنوں کی مہربانیاں

ہیں ۔لیکن آنے والے چند سالوں میں ہماری فلم انڈسٹری بالی ووڈ کا مقابلہ کرنے

کے لئے تیار ہو گی۔

کامیابیوں کا سفر جاری

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں