آج کا دن 43

آج کا دن کیسا رہے گا

Spread the love

آج کا دن

حمل
حالات جس قدر تیزی سے تبدیل ہو رہے ہیں، آگے چل کر کیا ہوگا،اس کا ابھی اندازہ لگانا بھی مشکل ہے، اس لئے اپنی پوزیشن کو برقرار رکھیں، اس میں تبدیلی کا مت سوچیں اور اﷲ پاک پر بھروسہ کرتے ہوئے ابھی خاموشی اختیار کئے رکھیں۔ ویسے بھی اب خود کو اکیلا محسوس کریں گے، ایسا لگے گا ، جیسے سب آپ کا ساتھ چھوڑ گئے ہیں اورصرف ایک ہی راستہ کھلا ہوا ہے، وہ ہے دعا یعنی رجوع الٰہی ہے ۔
ثور
ان دنوں آپ کئی معاملات میں پریشانیوں کا شکار دکھائی دے رہے ہیں، جس کام میں بھی ہاتھ ڈالتے ہیں، خاص کامیابی نہیں ملتی۔ روحانی طور پر خود کو مضبوط کرنے کی اشد ضرورت ہے جو معاملات اﷲ اور حقوق العباد کے حوالے سے خراب ہوئے ہیں، ان کو فوری ٹھیک کریں، توبہ کریں اور چھوڑ دیں وہ سب کام جو ناجائز ہیں۔ اﷲ کی طے شدہ حد میں رہ کر چلیں گے تو بہتر ہے۔
جوزہ
ایک بار پھر صورت حال تبدیل ہو رہی ہے، امید ہے کہ اﷲ پاک ضرورمشکلات سے نکال کر آسانیاں دے گا اور کوئی بڑا غیر متوقع فائدہ بھی مل سکتا ہے۔ عرصۂ دراز سے بے کاری کے شکار افراد کو چاہیے کہ بعد نماز مغرب سورۂ واقعہ کو روزانہ پڑھنا شروع کر دیں اور جو لوگ کسی قسم کے اثرات محسوس کر رہے ہیں، وہ 11دن لگاتار سورۂ بقرہ کی تلاوت کریں یا پھر اونچی آواز میں ضرور سنیں، سب ٹھیک ہو جائے گا۔
سرطان
آپ آج کل جذباتی بہت رہتے ہیں اور خود کو اکیلا محسوس کرتے ہیں، جیسے اپنے غیر سب ساتھ چھوڑ گئے ہیں، حالانکہ ایسا نہیں ہے۔ آپ کے اندر شاید کوئی خوف ہے۔ اس کا واحد حل کثرت سے اﷲ کو یاد کرنا،یاحی یا قیوم کا ورد اور دن میں بار بار توبہ کرنا، آپ کی مشکلات اور پریشانیوں کابحکم اﷲ حل ہے۔ آپ آج کل ان لوگوں سے خاص طور پر دور رہیں جو غیبت کرتے ہیں، خود بھی حقوق العباد کا خیال رکھیں۔
اسد
جہاں پر مشکلات پیش آ رہی ہیں، وہاں صرف اﷲ پاک سے آپ کے رابطے بہتر ہونے اور دعاؤں سے کام لینے کی اشد ضرورت ہے۔ آپ کیوں ہر وقت دماغی ٹینشن کا شکار رہتے ہیں، کن خطرات کو محسوس کر رہے ہیں، اﷲ نے چاہا تو ایسا کچھ نہیں ہوگا، بس نماز کی پابندی کریں ،ایک خاص وقت مقرر کر لیں، ذکر الٰہی کے لئے، پھر چاہے دنیا بھر کے جو بھی جائز کام ہیں ،ضرور کریں، مگر آپ تو فضول کاموں کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں۔
سنبلہ
لالچ کو اپنے اندر جگہ نہ دیں، جتنا مقدر میں لکھا ہے، وہ تو مل کر رہے گا۔ کوئی آپ سے کچھ نہیں چھین سکتا۔ اس وقت شاٹ کٹ راستہ اختیار کرنا، بڑی پریشانی کا سبب بن سکتا ہے اور مخالفین کو بھی موقع مل سکتا ہے۔ جو لوگ کافی دنوں سے روزگار کے حوالے سے پریشان تھے، اﷲ تعالیٰ نے چاہا تو اب غیر متوقع طور پر راحت محسوس کریں گے اور ساری مشکلات بھی ان شاء اﷲ دور ہوں گی۔
میزان
اﷲ جب تک نہ چاہے کوئی آپ کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا،پھر آپ کیوں پریشان ہو رہے ہیں۔ حالات بالکل ٹھیک ہیں اور ان شاء اﷲ اب بہتری ملنے کی بہت امید بھی ہے ۔جو کام رکاوٹوں کا شکار تھے، وہ بھی ٹھیک ہو سکیں گے۔ اندر کے خوف سے باہر نکلیں۔ وراثتی امور میں ٹھنڈے مزاج سے کام لیں، کسی کا حق نہ ماریں اور اپنا حق نہ چھوڑیں، لیکن یہ سب حکمت عملی سے کرنا ضروری ہے۔
عقرب
جو گزر گیاوہ واپس تو نہیں آ سکتا، البتہ جو ہونے والا ہے، آپ اﷲ کے حکم سے اس کو تو ٹھیک کر سکتے ہیں، اس کے لئے تمام پچھلی باتوں کو بھلانا اور دوسروں کے لئے اپنے اندر سے غصے کو نکالنا ہوگا اور سچ اور حق پر چلنا ہوگا، چاہے اس کے لئے آپ کو کتنی ہی بڑی قیمت کیوں نہ ادا کرنی پڑے۔ والدین کے حقوق کا خاص خیال رکھیں۔ آپ کئی معاملات خراب کر بیٹھے ہیں، ان کو جتنی جلد ہو سکے، ٹھیک کر لیں تو بہتر ہے۔
قوس
آپ کے اندر کا انسان رہنمائی کرے گا، اﷲ نے چاہا تو آپ بالآخر واپسی کا راستہ اختیار کر لیں گے، جس میں خرابی کا عنصر تھا۔ ان دنوں اندرون خانہ مخالفت کا اندیشہ ہے، سب سے پیچھے ہٹ جائیں اور غصہ قابو میں رکھیں۔ ابھی آپ کو کوئی نہیں سمجھ رہا، لیکن جلد وہ وقت ان شاء اﷲ آئے گا، جب صرف آپ کا احساس ہوگا، پھر ان لوگوں کو بہت دیر ہوچکی ہوگی۔روحانی منزل اﷲ نے چاہا تو بہت قریب ہے۔
جدی
آپ دوسروں کی باتوں میں آکر ان لوگوں سے دور مت ہوں جو ماضی میں آپ کے کام آتے رہے ہیں، یہ زیادتی ہے، آپ کو ان کا احسان نہیں بھولنا چاہیے۔ ہو سکتا ہے، اﷲ پاک آگے چل کر پھر ان لوگوں کو آپ کے لئے کسی طرح کا سبب بنا دیں ۔خود بھی دل کے معاملات کو قابو میں رکھیں، دل لگی آپ کے لئے ٹھیک نہیں ہے، بعد میں اس حوالے سے بہت پچھتائیں گے، باز آجائیں۔
دلو
اﷲ نے چاہا تو ان لوگوں کو جلد خوشخبری ملے گی جو عرصۂ دراز سے اپنی یا اپنے بچوں کی شادی کے لئے پریشان تھے۔ آپ دعا جاری رکھیں، اﷲ کے لئے کوئی کام ناممکن نہیں ہے، بس اسے آپ کی ادا پسند آنی چاہیے۔ آپ ہیں کہ اپنے دل کے معاملات کو ہی کنٹرول نہیں کر پا رہے، پھر کچھ خرابی تو اس موبائل نے پیدا کی ہوئی ہے، کاش یہ بندہو جائیں۔ توبہ کرکے صرف روزگار پر توجہ دیں، یہ ضروری ہے۔
حوت
اگر آپ کسی قسم کی بندش یاجادو ٹونہ وغیرہ جیسی چیزوں کے اثرات محسوس کر رہے ہیں تو گھر میں سورۂ بقرہ کی تلاوت 11روزلگاتار لگائیں اور راشن کی صورت میں صدقہ بھی دیں۔ خانگی معاملات سے خود کو دور رکھیں، ورنہ آپ کی نیکی بھی آپ کے گلے میں پڑ سکتی ہے۔ اچھے سے بُرے مت بنیں، آپ کی بات ابھی کوئی نہیں سمجھے گا، کاش یہ بات آپ کی سمجھ میں آ جائے۔ فی الحال سب سے دوری رکھیں۔

آج کا دن

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں