برطانیہ میں شدید سردی 32

برطانیہ میں شدید سردی،60سال بعد دریائے ٹیمز بھی جمنے لگا

Spread the love

لندن(صرف اردو آن لائن نیوز) برطانیہ میں شدید سردی

برطانیہ میں واقع دریائے ٹیمز کا ایک حصہ شدید سردی کے باعث 60 سال میں

پہلی بار جم گیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانیہ میں واقع دریائے

ٹیمز اس سے قبل 1963 کی سردیوں میں جم گیا تھا تاہم اب 60 سال بعد ایک بار

پھر حالیہ سردیوں میں دریا کا ایک حصہ جم گیا ہے جو پرندوں کے لیے اسکیٹنگ

کا منظر پیش کر رہا ہے۔دریائے کے جمنے والے حصے میں دریا کا بہا انتہا آہستہ

ہوتا ہے۔لندن میں مقیم ایک شخص کا کہنا تھا کہ میں یہاں 13 برس سے مقیم ہوں

لیکن میں نے اس دریا کو کبھی جمتے نہیں دیکھا۔1814 سے قبل دریائے ٹیمز

شدید سردی کے باعث جم جاتا تھا اور وہاں اسکیٹنگ کی جاتی تھی جبکہ 1608

میں یہ دریا 6 ہفتوں کے لیے جم گیا تھا۔واضح رہے کہ برطانیہ اس وقت شدید

سردی کی لپیٹ میں ہے اور لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ کچھ

علاقوں کا درجہ حرارت منفی 20 ڈگری سینٹی گریڈ تک بھی ریکارڈ کیا گیا ہے۔

برطانیہ میں پڑنے والی سردی نے گزشتہ کئی سالوں کے ریکارڈ توڑ دئیے ہیں۔

حکومت نے شدید سردی کے باعث لوگوں کو گھروں میں رہنے کی تلقین کر رکھی

ہے جبکہ اسکول میں بھی تعطیلات کر دی گئی ہیں۔

برطانیہ میں شدید سردی

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں