پاکستان میں کورونا سے
اسلام آباد (صرف اردو آن لائن نیوز) ملک میں کورونا وائرس سے مزید 33افراد
انتقال کر گئے اور 1270نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔سرکاری اعدادوشمار کے
مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 35280ٹیسٹ کیے
گئے جن میں سے 1270افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس
سے 33افراد انتقال کر گئے۔اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا سے
ہلاکتوں کی تعداد 12218ہو گئی ہے اور مجموعی کیسز 5 لاکھ 60363 تک
جاپہنچے ہیں جبکہ فعال کیسز کی تعداد 29981ہے۔24گھنٹوں کے دوران ملک
بھر میں 1481مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد مجموعی
طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 5لاکھ 18164ہو گئی ہے۔سرکاری پورٹل
کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 252719ہوگئی ہے
جبکہ 4183افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں
کی تعداد 162875 ہے اور 4994افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے
ہیں جبکہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 18919اور ہلاکتیں 197ہو چکی
ہیں۔خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 69164اور 1980ہلاکتیں ہو
چکی ہیں جبکہ آزاد کشمیر میں 9369افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور
279افراد انتقال کرگئے۔پورٹل کے مطابق گلگت بلتستان میں ابتک کورونا کے
مریضوں کی تعداد 4929اور 102افراد انتقال کرچکے ہیں۔وفاقی دارالحکومت
اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 42401ہے اور اب تک
483مریض انتقال کر چکے ہیں۔
پاکستان میں کورونا سے
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں