دہشتگردوں فائرنگ کے تبادلے 38

جنوبی وزیرستان، دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 4جوان شہید

Spread the love

راولپنڈی(صرف اردو آن لائن نیوز) دہشتگردوں فائرنگ کے تبادلے

خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے مکین میںسکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان جھڑپ میں 4جوان شہید ہوگئے جبکہ 4

دہشتگرد بھی مارے گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق

جنوبی وزیرستان کے علاقے مکین میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کا مقابلہ ہ

وا اور اس دوران دہشتگردوں کی فائرنگ سے 4 جوان شہید ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 4دہشتگرد بھی

مارے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والے جوانوں میں لانس نائیک

عمران علی، سپاہی عاطف جہانگیر، سپاہی عزیز اورسپاہی انیس الرحمن شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق فورسز کی جانب سے علاقے کو کلیئر کرانے

کا کام جاری ہے۔

صدر مملکت کی جنوبی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر دہشتگرد حملے کی مذمت


صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جنوبی وزیرستان کے

علاقے مکین میں چیک پوسٹ پر دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے آرمی کے جوانو ں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔صدر مملکت نے اہل

خانہ سے دلی ہمدردی اور اظہار افسوس کیا اورشہدا کے درجات کی بلندی کی دعا کی ۔انہوں نے غمزدہ خاندانوں کیلئے صبر جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ

تعالی لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

دہشتگردوں فائرنگ کے تبادلے

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں