پاکستان نے جنوبی افریقہ 34

دلچسپ مقابلے کے بعد پاکستان نے جنوبی افریقہ کو ہرا دیا

Spread the love

پاکستان نے جنوبی افریقہ

لاہور(صرف اردو آن لائن نیوز) پہلے ٹی ٹوئنٹی میں دیکر 3 میچوں کی سیریز

میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی ہے۔لاہور میں کھیلے گئے 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں

کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 170 رنز

کا ہدف دیا جس کے جواب میں جنوبی افریقا کی جانب سے اننگز کا آغاز جینمن

ملن اور ریزا ہینڈرکس نے کیا، دونوں اوپنرز نے 53 رنز کی شراکت قائم کی تاہم

44 کے انفرادی اسکور پر جینمن ملن عثمان قادر کی گیند پر بولڈ ہوگئے جب کہ

کچھ ہی دیر بعد عثمان قادر نے جیکوس سینائمن کو بھی پویلین بھیج دیا۔اوپنر ریزا

ہینڈرکس نے قومی ٹیم کے خلاف مزاحمت کی کوشش کی اور 54 رنز بنائے تاہم

انہیں محمد رضوان نے رن آؤٹ کردیا جس کے بعد جنوبی افریقا کا کوئی بھی

کھلاڑی قومی ٹیم کی بولنگ کے آگے کھڑا نہ ہوسکا اور مقررہ 20 اوورز میں

مہمان ٹیم 6 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بناسکی۔اس سے قبل جنوبی افریقا نے

پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تو قومی ٹیم کی جانب

سے اننگز کا آغاز محمد رضوان اور بابراعظم نے کیا تاہم صرف ایک رن پر

بابراعظم رن آؤٹ ہوگئے۔کپتان کے آؤٹ ہونے کے بعد محمد رضوان نے ٹیم کو

سنبھالا اور جارحانہ انداز اپناتے ہوئے صرف 64 گیندوں پر سنچری مکمل کی،

محمد رضوان نے سات چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 104 رنز کی ناقابل

شکست اننگز کھیلی جس کی بدولت قومی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں

کے نقصان پر 169 رنز بنائے۔

پاکستان نے جنوبی افریقہ

صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ٹی وی مباحثے میں ٹرمپ کو ’مسخرہ‘ کہہ دیا

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں