29

بجلی 1.53روپے یونٹ ،گیس 13.42روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی

Spread the love

بجلی گیس مہنگی

اسلام آباد(صرف اردو آن لائن نیوز) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی

(نیپرا) نے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی جبکہ سوئی ناردرن

صارفین کیلئے گیس مزید 2فیصد مہنگی کر دی گئی،تفصیلات کے مطابق نیپرا نے

دسمبر 2020 کے لیے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 1 روپے 53

پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔ سنٹرل پاور

پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی کی قیمت میں 1 روپے 80 پیسے فی

یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی جس پر نیپرا اتھارٹی نے 27 جنوری 2021

کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی جس کے بعد 1.53 روپے اضافے کا

فیصلہ کیا گیا۔ یہ اضافہ صرف فروری کے مہینے کے بلوں میں ہوگا اور اس

نوٹیفیکیشن کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین پر ہوگا تاہم لائف لائن اور کے

الیکٹرک صارفین پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔ادھر اوگرا نے سوئی ناردرن صارفین

کیلئے گیس 13.42روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی منظوری دے دی۔اوگرا کا

کہنا ہے کہ قیمت میں اضافہ مالی سال21-2020کیلئے کیا گیا ہے۔ایس این جی پی

ایل نے123فیصداضافہ طلب کیاتھا۔ اضافے کے بعد ایس این جی پی ایل کی قیمت

بڑھ کر644.84روپیفی ایم ایم بی ٹی یو ہو گئی۔قیمتوں کااطلاق وفاقی حکومت کی

جانب سے نوٹیفکیشن کے بعد ہو گا۔اس سے قبل دوسری جانب نیشنل الیکٹرک پاور

ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نے بجلی کی قیمت میں 1روپے53 پیسے فی یونٹ

اضافے کی منظوری دے دی اور اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔نوٹی

فکیشن میں کہا گیا ہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق صرف فروری کے

بلز پر ہوگا، بجلی قیمت میں اضافیکی منظوری ماہانہ فیول چارجزایڈجسٹمنٹ

پرہے۔

بجلی گیس مہنگی

صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ٹی وی مباحثے میں ٹرمپ کو ’مسخرہ‘ کہہ دیا

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں