28

کورونا سے مزید62افراد جاں بحق، 27ہزارہیلتھ ورکرز کو ویکسین لگ گئی

Spread the love

ہیلتھ ورکرز کو ویکسین

اسلام آباد(صرف اردو آن لائن نیوز) کورونا وائرس سے مزید62افراد جاں بحق ہو

نے کے بعد اموات کی تعداد 12ہزار 128ہوگئی،ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 57ہزار 591ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ

ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 72نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں اب تک 82لاکھ 88ہزار 91افراد کے ٹیسٹ

کئے گئے، گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 31ہزار 713نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب

تک 5لاکھ 14ہزار 951مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 744مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ علاوہ ازیں ملک بھر میں 27228فرنٹ

لائن ہیلتھ ورکرزکو کورونا ویکسین لگادی گئی ہے ۔سب سے زیادہ ہیلتھ ورکرزکی ویکسی نیشن سندھ میں ہوئی،پنجاب میں 4458، خیبر پختونخوا میں 691، اسلام

آبادمیں274ہیلتھ ورکرزکی ویکسی نیشن ہوچکی۔اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا ویکسی نیشن میں بے قاعدگیوں کی نشاندہی ہوئی ، این سی او سی ویکسی نیشن

اسٹرٹیجی پر عملدرآمد یقینی بنائے گی۔ شفافیت یقینی بنانے کیلئے انسداد کورونا

مہم کا ریکارڈ مرتب کیا جا رہا ہے۔

ہیلتھ ورکرز کو ویکسین

صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ٹی وی مباحثے میں ٹرمپ کو ’مسخرہ‘ کہہ دیا

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں