47

ضروری نہیں سوشل میڈیا کولوگوں کی پگڑیاں اچھالنے کیلئے استعمال کیا جائے ‘ متیرا

Spread the love

لوگوں کی پگڑیاں اچھالنے

لاہور(صرف اردو آن لائن نیوز) نامور اداکارہ و ماڈل متیرانے کہا ہے کہ ضروری

نہیں کہ سوشل میڈیا کولوگوں کی پگڑیاں اچھالنے کیلئے استعمال کیا جائے بلکہ

اس کے ذریعے لوگوں کی عزت افزائی بھی کی جاسکتی ہے ،دوسروں کی نجی

زندگی میںمداخلت اور خامیاں نکالنا فیشن بن چکا ہے ۔ ایک انٹر ویو میں متیرا نے

کہا کہ سوشل میڈیا لوگوں سے رابطے بڑھانے اور اپنے خیالات دوسروں تک

پہنچانے کا بہترین ذریعہ ہے لیکن ہمارے ہاں یہ ہوتا ہے کہ زیادہ تر لوگوںنے

دوسروں کی پگڑیاں اچھالنے اورانتشارکوفروغ دینے کا بیڑہ اٹھایا ہوا ہے ،دلیل

کے ساتھ اپنی بات ضرور کہنی چاہیے لیکن میرے سمیت کسی کو یہ حق حاصل

نہیں کہ کسی کوقائل کرنے کیلئے زبردستی اپنا فلسفہ اس پر تھونپا جائے ۔ انہوں

نے کہا کہ ماڈرن لباس میری شخصیت کا حصہ بن چکا ہے اورمجھے جو اچھا لگتا

ہے وہی پہنتی ہوں ۔ مجھے بے جا پابندیاں اچھی نہیں لگتیں جو دل میں ہوتا ہے

وہی میری زبان پر ہوتا ہے ۔ ,

ماڈرن لباس میری شخصیت کا حصہ بن چکا ہے اورمجھے جو اچھا لگتا

ہے وہی پہنتی ہوں ۔ مجھے بے جا پابندیاں اچھی نہیں لگتیں جو دل میں ہوتا ہے

وہی میری زبان پر ہوتا ہے ۔

لوگوں کی پگڑیاں اچھالنے

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں