28

دو بھارتی جرنیلوں کی آپس میں لڑائی ،ا علیٰ سطحی تحقیقات کا حکم

Spread the love

بھارتی جرنیلوں کی لڑائی

نئی د ہلی (صرف اردو آن لائن نیوز) پاکستان پر حملے کرنے اور گْھس کر مارنے کی گیدڑ بھبکیاں دینے والی بھارتی فوج کے آپسی اختلافات ہی شدت اختیار کر

گئے۔ بھارتی میڈیا نے ا پنی ہی فوج کا بھانڈ ا پھوڑ دیا ۔ دوبھارتی جنرلز آپس میں ہی لڑ پڑے۔ کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اور لیفٹیننٹ جنرل نے ایک دوسرے پر سنگین

الزامات عائد کیے۔لیفٹیننٹ جنرل کلیر آرمرڈ کور آفیسر جبکہ لیفٹیننٹ جنرل

ریپسوال انجینئر ہے۔ دونوں جنرلز کا تعلق مشہور فوجی خاندانوں سے ہے۔انکوائری عدالت جنوب مغربی کمانڈ کے کام اور ان دونوں سینئر افسران کے مابین

پائے جانے والے اختلافات کا اس کمانڈ پر پڑنے والے اثر کا جائزہ لے گی۔ اختلافات شدت اختیار کرنے اور لڑائی بڑھنے پر انڈین سینٹرل آرمی کمانڈ نے

معاملے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کروانے کا حکم دے دیا ہے۔ تحقیقات سینٹرل آرمی کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل آئی ایس چمن کریں گے۔ دونوں جنرلز نے اختلافات

میں شدت آنے پر شکایات سے بھرپور خطوط بھارتی آرمی چیف کو لکھے تھے۔ دونوں جنرلز میں راجھستان اور پنجاب کی سرحدی سکیورٹی پر اختلاف پایا جاتا

تھا۔

بھارتی جرنیلوں کی لڑائی

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں