corona 24

کورونا سے مزید 40افراد جاں بحق،1008نئے کیس رپورٹ

Spread the love

کورونا سے مزید

اسلام آباد(صرف اردو آن لائن نیوز) ملک میں کورونا وائرس سے مزید 40افراد

جاں بحق ہو نے کے بعد اموات کی تعداد 12ہزار 66ہوگئی، کورونا کے تصدیق

شدہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 56ہزار 519ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے

تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 8نئے

کیسز رپورٹ ہوئے، ملک بھر میں اب تک 82لاکھ 56ہزار 378افراد کے ٹیسٹ

کئے گئے۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 31ہزار 509نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب

5لاکھ 12ہزار 943مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 797مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔لاہور میں کورونا کی صورتحال مزید

گھمبیر ہو گئی مزید 6 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا۔دوسری طرف

تعلیمی اداروں میں کرونا کے حوالے سے سروے شروع کر دیا ہے لیڈ یونیورسٹی

سمیت 5 تعلیمی اداروں میں کرونا کیسز سامنے آئے ہیں ۔لیڈز یونیورسٹی میں سال

فائنل کے علی حسن نظامی میں کرونا کی تصدیق ہوئی ہے۔جن علاقوں میں لاک

ڈاؤن لگایا گیا ان میں بیدیاں روڈ، ڈیفنس فیز تھری اور فائیو کی گلیاں، فیصل ٹاؤن،

علامہ اقبال ٹاؤن اور مناواں کے علاقے شامل ہیں۔ لاک ڈاؤن کے دوران ان علاقوں

میں مارکیٹس، دفاتر اور ریسٹورنٹ بھی بند رہیں گے۔

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں