علی سدپارہ لاپتہ 28

’’علی سد پارہ اور ساتھیوں کی باحفاظت واپسی کیلئے پاکستانی قوم کی دعائیں

Spread the love

پاکستانی قوم کی دعائیں

سکردو(صرف اردو آن لائن نیوز) علی سد پارہ اور ان کی ٹیم کی باحفاظت واپسی

کیلئے پاکستانی قوم کی دعائیں،محمد علی سدپارہ سمیت 2کوہ پیماؤں کی تلاش

کیلئے فضائی آپریشن خراب موسم کے باعث روک دیا گیا پاکستان سے تعلق

رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ کوہ پیما محمد علی سدپارہ اوران کے دوغیرملکی

ساتھی تاحال لاپتہ ہیں خراب موسم کے باعث فضائی ریسکیو آپریشن روک دیا گیا

ہے سرچ ٹیم موسم ٹھیک ہوتے ہی سی ون تھرٹی کی مدد سے کے ٹو کی بلند ترین

سطح پرلاپتہ کوہ پیماؤں کو تلاش کرے گی جہازمیں نصب جدید ترین کیمرے سے

پورے ڈیتھ زون کی عکس بندی کی جائے گی سرچ آپریشن میں علی سدپارہ کے

بیٹے ساجد سدپارہ بھی حصہ لے رہے ہیں میڈیا سے گفتگو میں ساجد سدپارہ نے

کہا ان کے والد عالمی سطح کے کلائمبراوراچھے فیصلہ سازتھے وقت گزرنے

کے ساتھ ساتھ ان کی زندگی کی امید ختم ہورہی ہے واٹرلیگ سے واپس آنے کا

فیصلہ میرا اپنا تھا وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کوہ پیماؤں کی تلاش

کیلئے پاک فوج اورحکومت ہرممکن کوشش کر رہی ہے، میری آئس لینڈ کے

وزیرخارجہ سے اس حوالے سے بات ہوئی انہیں بھی ہم حالات سے باخبررکھے

ہوئے ہیں، بدقسمتی سے جیسے جیسے وقت گزر رہا ہے ہم ناامیدی کی طرف جا

رہے ہیں۔

پاکستانی قوم کی دعائیں

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں