پرائیویٹ جاسوس جیک پلاڈینو 31

پرائیویٹ جاسوس جیک پلاڈینو قاتلانہ حملے میں ہلاک

Spread the love

پرائیویٹ جاسوس جیک پلاڈینو

سان فرانسسکو (صرف اردو آن لائن نیوز) امریکا کا ایک انتہائی فعال

پرائیویٹجاسوس و تفتیش کار جیک پلاڈینو 76 برس کی عمر میں زخموں کی تاب

نہ لاتے ہوئے انتقال کر گیا۔ اس کے موکلوں میں صدور اور کارپوریٹ جاسوسوں

سے لے کر اسکینڈلز کا شکار ہالی وڈ کے ستارے اور کچھ منشیات کے بڑے

اسمگلرز شامل رہے ۔ وہ اپنے گھر کے باہر ڈکیتوں سے اپنا کیمرا چھینے جا نے

کی کوششوں سے بچائو میں شدید زخمی ہوا ۔اس کے دماغ پر شدید چوٹیں لگیں ۔

اس نے گرتے ہوئے اپنا کیمرا نہیں چھوڑا اور اس سے لی گئی تصویر دو ملزمان

کی گرفتاری میں مدد گار ثابت ہوئیں ۔اپنے 40 سال پر محیط اپنے کیرئیر میں

پلاڈینو نے پسندیدہ یا ناپسندیدہ شخصیات کے لئے کام کیا ۔1992 میں سابق امریکی

صدر بل کلنٹن نے اپنے مشہور زمانہ سیکس اسکینڈل کو حل کر نے کے لئے

پلاڈینو کی خدمات حاصل کی تھیں ۔وہ مائیکل جیکسن سے کروڑوں ڈالرز کے

تصفیہ کیس میں ایک 14 سالہ لڑکے کا تفتیش کار رہا ۔مائیکل جیکسن پر اس لڑے

کو ورغلانے کا الزام تھا ۔پلاڈینو نے 1999 میں تحقیق و تفتیش سے متعلق ایک فلم

میں بھی کام کیا ۔وہ وکلا برادری کا ایک اہم ستون سمجھا جاتا تھا ۔

پرائیویٹ جاسوس جیک پلاڈینو

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں