بجلی مہنگی 75

عوام کو 200ارب کا ٹیکہ لگانے کی تیاریاں،بجلی مہنگی کرنیکی درخواست پر سماعت آج

Spread the love

200ارب کا ٹیکہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عوام پر 200 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے

کامرحلہ قریب آن پہنچا، نیپرا بجلی ایک روپے 95 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے

کی حکومتی درخواست پر آج سماعت کرے گا۔نیپرا حکومتی درخواست پر بجلی

ایک روپے 95 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست پر جمعرات کو

سماعت کرے گا، نیپرا کی جانب سے حکومتی درخواست پر فیصلے کے بعد پاور

ڈویڑن نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ بجلی ایک روپے

پچانوے پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی سمری کی سرکولیشن کے ذریعے

منظوری دے چکی ہے اور حکومت نے دو ہفتے قبل باضابطہ طور پر بجلی

مہنگی کرنے کا اعلان کیا تھا۔

عوام سے پٹرول پر 47.59روپے فی لیٹر ٹیکس وصولی جاری

عوام سے فی لیٹر پٹرول پر 47 روپے 59 پیسے لیوی، ٹیکس اور ڈیوٹیز سمیت

مختلف مارجن وصول کیے جارہے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پیٹرول کی اصل

قیمت 64 روپے 31 پیسے ہے لیکن عوام کو 111 روپے 90 پیسے فی لیٹر پر

فروخت کیا جارہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق فی لیٹر پٹرول پر 47 روپے 59 پیسے

مختلف ٹیکسز لیے جارہے ہیں جن میں 21 روپے 04 پیسے پیٹرولیم لیوی، سیلز

ٹیکس 16 روپے 26 پیسے، 3 روپے 70 پیسے ڈیلرزمارجن، 2 روپے 81 پیسے

ڈسٹری بیوٹرمارجن اور 3 روپے 78 پیسے آئی ایف ای ایم شامل ہے۔اسی طرح

ڈیزل کی اصل قیمت 70 روپے 13 پیسے ہے لیکن عوام کیلئے 116 روپے 08

پیسے فی لیٹر ہے۔ رپورٹ کے مطابق فی لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 22 روپے 11

پیسے لیوی اور سیلز ٹیکس 16 روپے 87 پیسے عائد ہے جبکہ 3 روپے 12

پیسے ڈیلرمارجن بھی لاگوہے۔ہائی اسپیڈ ڈیزل پرایک روپے 04 پیسے آئی ایف ای

ایم بھی عائد ہے اور 2 روپے 81 پیسے ڈسٹری بیوٹرمارجن بھی وصول کیا جارہا

ہے۔


200ارب کا ٹیکہ

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں