بیلسٹک میزائل غزنوی کامیاب 36

290کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانیوالے بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ

Spread the love

بیلسٹک میزائل غزنوی کامیاب

راولپنڈی(صرف اردوآن لائن)پاکستان کازمین سے زمین تک مارکرنیوالے بیلسٹک

میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ ،میزائل ہرقسم کے جوہری و روایتی ہتھیار

290کلومیٹر کے ہدف تک لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔آئی ایس پی آر کے

مطابق یہ آزمائشی تجربہ آرمی سٹرٹیجک فورس کمانڈ کی سالانہ فیلڈ تربیتی مشق

کے اختتام پر کیا گیا۔کمانڈر آرمی سٹرٹیجک فورسز کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل محمد

علی نے تجربے کا مشاہدہ کیا۔سٹرٹیجک پلانز ڈویژن،آرمی سٹرٹیجک فورس کمانڈ

کے سینئر افسران،سائنسدان اور سٹرٹیجک آرگنائزیشنز کے انجینئرز بھی اس موقع

پر موجود تھے۔کمانڈر آرمی سٹرٹیجک فورسز نے آپریشنل تیاریوں اور ہتھیاروں

کے سسٹم کی ہینڈ لنگ اور چلانے میں شاندار مظاہرے کی تعریف کی۔انہوں نے

مشق میں شریک فوجیوں کے تربیتی معیارات پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا،جس کا

مظاہرہ انہوں نے اس تربیتی سرگرمی کے دوران کیا۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف

علوی،وزیراعظم عمران خان اور سروسز چیفس نے آرمی سٹرٹیجک فورسز کمانڈ

کے تمام شعبوں،سائنسدانوں اور انجینئرز کو اس کامیاب تجربے پر مبارکباد پیش

کی ہے۔،

وزیراعظم عمران خان اور سروسز چیفس نے آرمی سٹرٹیجک فورسز کمانڈ

کے تمام شعبوں،سائنسدانوں اور انجینئرز کو اس کامیاب تجربے پر مبارکباد پیش

کی ہے۔

بیلسٹک میزائل غزنوی کامیاب

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں