30

پاکستان میں کورونا ویکسین لگانے کی مہم کا آغاز

Spread the love

کورونا ویکسین کی مہم

اسلام آباد(صرف اردو آن لائن نیوز) وفاقی وزیر اسد عمر نے منگل سے کورونا وائرس ویکسین لگانے کی مہم شروع کر نے کااعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ انشاء

اللّٰہ بدھ سے تمام صوبائی دارالحکومتوں میں قومی کورونا وائرس ویکسین لگانے کا عمل شروع ہو جائے گا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نیشنل کمانڈ اینڈ

آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ وفاقی وزیر اسد عمر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعظم کی موجودگی میں کورونا وائرس ویکسین لگانے کی

مہم شروع کر نے کااعلان کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللّٰہ بدھ سے تمام صوبائی

دارالحکومتوں میں قومی کورونا وائرس ویکسین لگانے کا عمل شروع ہو جائے گا۔وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ پہلے ویکسین فرنٹ لائن ورکرز کو لگائی جائے

گی۔


عمران خان کی تعریف کیوں کی؟ والد نے بیٹی کا رشتہ توڑ دیا


فیصل آباد کے رہائشی نے وزیر اعظم عمران خان کی تعریف کرنے پر بیٹی کے سْسرالیوں کو گھر سے نکال کر رشتے سے انکار کر دیا۔فیصل آباد کی تحصیل

ماموں کانجن کے رہائشی سہیل کی بیٹی کے سْسرالی رمضان اور اِس کی اہلیہ منگنی کی تاریخ سے متعلق معاملات طے کرنے اْن کے گھر پہنچے تھے جہاں

بات چیت کے دوران انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کی تعریف کر دی۔وزیر اعظم عمران خان کی تعریف سْن کر لڑکی کا والد سہیل آگ بگولہ ہو گیا۔وزیر اعظم

عمران خان کی تعریف کرنے پر مہنگائی کے ہاتھوں ستائے ہوئے لڑکی کے والد سہیل نے بیٹی کے سْسر رمضان اور اس کی اہلیہ کو رشتے سے انکار کر تے

ہوئے گھر سے نکال دیا۔

کورونا ویکسین کی مہم

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں