ramzad 35

جنوری میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں کمی نہ ہو سکی

Spread the love

اشیائے خورونوش کی قیمتوں

اسلام آباد (صرف اردو آن لائن نیوز) ادارہ شماریات نے ماہانہ مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیئے، جنوری میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں کمی نہ

ہو سکی، چینی 15 فیصد، گندم 8 فیصد، گھی 6 فیصد اور کوکنگ آئل 3.28 فیصد مہنگا ہو گیا، جنوری 2021 میں مہنگائی کی شرح 5.7 فیصد ریکارڈ کی

گئی۔اسلام آباد میں ادارہ شماریات نیماہانہ مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیئے،

رپورٹ کے مطابق مہنگائی کی شرح 5.7 فیصد ریکارڈ کی گئی، جنوری 2020 میں مہنگائی 14.6 فیصد ریکارڈ کی تھی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق

گزشتہ ایک ماہ میں چینی 15 فیصد، گندم 8 فیصد، گھی 6 فیصد، کوکنگ آئل 3.28 فیصد مہنگا ہوا، سرسوں کا تیل 10 فیصد، دودھ کی فی لیٹر قیمت میں

اڑھائی فیصد اور پھلوں کی قیمتوں میں پانچ فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ آلو 33 فیصد، ٹماٹر 30 فیصد اور چکن کی فی کلو

قیمتوں میں 28 فیصد کمی ہوئی، پیاز 25 فیصد انڈے 15 فیصد، سبزیوں کے دام

10 فیصد گر گئے، مصالحہ جات بھی ساڑھے سات فیصد سستے ہوئے۔

اشیائے خورونوش کی قیمتوں

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں