34

عوام فوجی بغاوت قبول نہ کریں، آنگ سانگ سوچی

Spread the love

بغاوت قبول نہ کریں

برما (صرف اردو آن لائن نیوز) میانمار کی سیاسی جماعت میانمار نیشنل لیگ فار

ڈیموکریسی (این ایل ڈی) کے مصدقہ فیس بک اکاؤنٹ پر زیر حراست رہنماء آنگ

سان سوچی کی جانب سے شائع بیان میں عوام پر زور دیا گیا ہے کہ انہیں فوجی

بغاوت کو قبول نہیں کرنا چاہیے اور احتجاج کرنا چاہیے۔برطانوی میڈیا کے مطابق

انتخابات کے دنوں میں پارٹی نے اس فیس بک اکاؤنٹ کا استعمال کیا تھا کہ جس پر

یہ بیان شائع ہوا، تاہم این ایل ڈی کا کہنا تھا کہ یہ بیان پیر کے روز ہوئی بغاوت

سے پہلے تحریر کیا گیا تھا۔ان کے نام سے شائع شدہ بیان میں مزید کہا گیا کہ ‘فوج

کے اقدامات ملک کو دوبارہ آمریت میں دھکیلنے کے اقدامات ہیں تاہم اس بیان پر

ان کے دستخط موجود نہیں۔بیان میں کہا گیا کہ میں لوگوں پر زور دیتی ہوں کہ

اسے قبول نہ کریں اور فوج کی بغاوت پر ردِ عمل اور پورے دل سے احتجاج

کریں۔مذکورہ بیان ان کی جماعت کے چیئرمین وِن ٹین نے جاری کیا جنہوں نے نیچے اپنے ہاتھ سے تحریر کردہ نوٹ میں زور دیا کہ یہ مستند اور آنگ سان

سوچی کی خواہشات کی عکاسی ہے۔


بغاوت قبول نہ کریں

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں