49

خدا دشمن کو بھی کورونا وائرس کا کبھی شکار نہ کرے، معین علی

Spread the love

کورونا وائرس معین علی

چنئی(صرف اردو آن لائن نیوز) انگلش آل رائونڈر معین علی نے کہا ہے کہ

خدادشمن کو بھی کورونا وائرس کا شکار نہ کرے ان کا سری لنکا پہنچنے پر ٹیسٹ

مثبت آیا جس کی وجہ سے انھیں آئسولیٹ ہونا پڑا اور وہ دو ٹیسٹ میچز کی سیریز

بھی نہیں کھیل سکے تھے، اب معین ٹیم کے ہمراہ بھارت میں موجود اور ٹیسٹ

سیریز کھیلنے کیلیے پراعتماد ہیں۔ میڈیا سے بات چیت میں انھوں نے کہا کہ میں

نے آئسولیشن میں 14 روز کیسے گزارے بیان نہیں کر سکتا، وہ بہت ہی سخت دن

تھے، 1، 2 روز تو مجھے کسی چیز کا ذائقہ تک محسوس نہیں ہورہا تھا۔3 دن سر

میں شدید درد رہا، میرا جسم بھاری ہوگیا تھا، ایسی تھکن محسوس ہوئی جس کا

سامنا مجھے کبھی زندگی میں نہیں ہوا تھا، 3 روز تکلیف میں گزرنے کے بعد میں

ٹھیک ہونے لگا مگر آخری 4 روز اور بھی زیادہ دشوار تھے کیونکہ میں خود کو

مکمل ٹھیک محسوس کررہا تھا لیکن کمرے سے باہر آنے کی اجازت نہیں تھی،

میری دعا ہے کہ کوئی بھی اس وائرس کا شکار نہ ہو۔

کورونا وائرس معین علی

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں