باکسر محمد اسلم تدفین 39

باکسر محمد اسلم کی تدفین آبائی علاقے میں کردی گئی

Spread the love

کراچی (صرف اردو آن لائن نیوز) باکسر محمد اسلم تدفین

کراچی کے پویلین کلب میں باکسنگ مقابلے کے دوران حریف کھلاڑی کا پنچ لگنے سے جاں بحق ہونے والے باکسر محمد اسلم خان کی تدفین اْن کے آبائی

علاقے میں کردی گئی۔باکسر محمد اسلم خان کی نمازجنازہ اورتدفین اْن کے آبائی شہر پشین میں کردی گئی، جس میں ڈپٹی کمشنر قائم لاشاری اور مقامی کھلاڑیوں

سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔محمد اسلم خان کے اہل خانہ کے مطابق اسلم خان نے پروفیشنل باکسنگ کا آغازسال 2015 سے کیا تھا۔انہوں نے

کئی مرتبہ باکسنگ کے نیشنل اور انٹرنیشنل مقابلوں میں حصہ لیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں ہونے والے باکسنگ مقابلے میں پنچ لگنے سے باکسر

محمد اسلم خان جاں بحق ہوگئے تھے۔

محمد وسیم اور عامر کا پاکستانی باکسر کی ہلاکت پرغم و غصے

کا اظہار


باکسنگ میچ کے دوران ایک باکسر کی ہلاکت کے واقعے پر

پاکستان کے چمپئن باکسر محمد وسیم اور عالمی شہرت یافتہ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے غم و غصے کا اظہار کیا۔اپنے بیان میں باکسر محمد

وسیم نے کہا کہ یونہی ہر کوئی باکسنگ ایونٹ نہیں کرا سکتا۔باکسر عامر خان نے میڈیکل ٹیم کی موجودگی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بائوٹس ایک ہی ویٹ کیٹیگری کے پلیئرز کے درمیان ہونے چاہئیں۔علاوہ ازیں پاکستان باکسنگ فیڈریشن نے

مقابلے کو غیر قانونی قرار دے دیا اور کہا کہ کسی بھی ایونٹ کیانعقاد کے لیے قواعد و ضوابط فالو کرنا ہوتے ہیں، دو رکنی کمیٹی بنا کر معاملے کی تحقیقات کا

حکم دے دیا۔

باکسر محمد اسلم تدفین

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں