corona 30

ملک بھر میں کورونا وائرس سے ایک دن میں 34 افراد جاں بحق

Spread the love

اسلام آباد (صرف اردو آن لائن نیوز) ملک بھر میں کورونا

ملک بھر میں کورونا وائرس سے ایک دن میں 34 افراد جاں بحق اور ایک ہزار

سے زائد مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 42 ہزار 455

کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 79 لاکھ 32 ہزار 196 ہوگئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید ایک

ہزار 599 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 44 ہزار 813 ہوگئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار

کے مطابق اب تک سندھ میں 2 لاکھ 46 ہزار 437 ، پنجاب میں ایک لاکھ 57 ہزار 353، خیبر پختونخوا میں 66 ہزار 953، اسلام آباد میں 41 ہزار 359،

بلوچستان میں 18 ہزار 815، آزاد کشمیر میں 8 ہزار 988 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 908 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے

مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 33 ہزار182 ہے، 2 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے

دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 34 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد

اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 11 ہزار

657 ہوگئی ہے۔این سی او سی کے مطابق کورونا سے ایک دن میں ایک ہزار 822 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی

تعداد 4 لاکھ 99 ہزار 974 ہوگئی ہے

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں