بھارتی کسان گردن جوتے 26

بھارتی کسان کی گردن جوتے سے دبانے کی تصاویر وائرل ہوگئی

Spread the love

بھارتی کسان کی گردن جوتے

نئی دہلی (صرف اردو آن لائن نیوز) بھارت میں کسان مظاہرین اور کسان مخالف گروپ میں جھڑپوں اور مظاہرین پر پولیس تشدد کے دوران ایک شخص کے منہ

کو جوتے کے نیچے دبا کر تشدد کرتے پولیس اہلکار کی تصویر پنجابی جارج فلائیڈ کے نام سے وائرل ہوگئی۔دلی کے سنگھو بارڈر پر احتجاجی دھرنا دیے

کسانوں پر گذشتہ روز مقامی لوگوں کے ایک گروپ نے لاٹھیوں سے حملہ کیا تھا۔حملہ آوروں نے کسان مظاہرین کے خلاف نعرے لگائے اور ان کے ٹینٹ اکھاڑ

پھینکے، جھڑپوں کے دوران پولیس اہلکار کی جانب سے ایک شخص کے چہرے

کو جوتے کے نیچے دبا کر تشدد کرنے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔لوگوں نے تصویر کو امریکی پولیس کے سیاہ فام جارج فلائیڈ پر تشدد سے تشبیہ

دینا شروع کردی۔ کسان مظاہرین نے پولیس اور مقامی سیاستدانوں پر لوگوں کو کسان مظاہرین کے خلاف اکسانے کا الزام لگایا ہے۔مودی حکومت کے متنازع

زرعی قوانین کے خلاف بھارتی کسان کئی ماہ سے سراپا احتجاج ہیں۔،زرعی قوانین کے خلاف بھارتی کسان کئی ماہ سے سراپا احتجاج ہیں۔

بھارتی کسان گردن جوتے

صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ٹی وی مباحثے میں ٹرمپ کو ’مسخرہ‘ کہہ دیا

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں