corona 32

ملک بھر میں میں کورونا سے مزید 63 اموات

Spread the love

کورونا سے 63 اموات

اسلام آباد (صرف اردو آن لائن نیوز) عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر

میں مزید 63 افراد جاں بحق اور 2 ہزار 183 نئے کیسز سامنے آگئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی

تعداد 11 ہزار 623 تک پہنچ گئی ،متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 43

ہزار 214 ہو گئی ہے۔ملک میں کورونا سے 4 لاکھ 98 ہزار 152 افراد صحتیاب

ہو چکے ہیں اور زیر علاج مریضوں کی تعداد 33 ہزار 439 ہے۔اسلام آباد میں

کورونا کیسزکی تعداد 41 ہزار 255، خیبرپختونخوا میں 66 ہزار 679، سندھ 2 لاکھ 45 ہزار 663، پنجاب میں ایک لاکھ 56 ہزار 928، بلوچستان میں 18 ہزار

809، آزاد کشمیر میں 8 ہزار 972 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 908 افراد

کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں

ہوئی ہیں جہاں 4 ہزار 716 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3 ہزار 986، خیبر پختونخوا ایک ہزار 890، اسلام آباد میں 475، گلگت بلتستان میں

102، بلوچستان میں 195 اور آزاد کشمیر میں 259 افراد جان کی بازی ہار

چکے ہیں۔کورونا کی دوسری لہر کے دوران مثبت کیسزمیں نمایاں کمی ہوئی اور

شرح تین اعشار نو فیصد ہوگئی ہے۔صورتحال دس نومبر سے قبل کے حالات کی جانب واپس آگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ اپریشن سینٹر کے مطابق کراچی میں کورونا کے

مثبت کیسز کی شرح 10.68 فیصد ہے۔ اسلام آباد میں 1.18فیصد،

خیبرپختونخوا5.25، پنجاب5.97 اور سندھ میں مجموعی طور پر مثبت کیسز کی

شرح 10.23 فیصد ہے۔آزاد کشمیر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5.97،

بلوچستان3.52 اور گلگت بلتستان میں 0.56 فیصد ہے۔


کورونا سے 63 اموات

صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ٹی وی مباحثے میں ٹرمپ کو ’مسخرہ‘ کہہ دیا

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں