آج کا دن 43

آج کا دن کیسا رہے گا

Spread the love

آج کا دن

حمل
اس ہفتے مالی حوالے سے کچھ مشکلات دکھائی دے رہی ہیں۔ آپ کو ضرورت سے زیادہ محنت درکار ہے ،بعض افراد تو روز گار میں تبدیلی کے حوالے سے بھی غور کریں گے جو لوگ اپنا کام کر رہے ہیں۔ وہ ابھی چند یوم انتظار کر لیں، امید ہے کہ کچھ عرصے میں ہی اس میں ان شاء اﷲ بہتری آ جائے گی بس خانگی امور جیسے معاملات سے دور رہیں تاکہ احسن طریقے سے کام چلتا رہے۔
ثور
صحت میں بد نظری کا شکار ہیں اس لئے اپنی نظر اتاریں اور صدقہ تو لازمی دیں جو لوگ کسی قسم کی قانونی یا دفتری الجھن کا شکار ہیں، وہ بھی اس سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے اور بعض افراد کی بلاک رقم کی واپسی کی امید نظر آتی ہے۔ اس وقت دماغ جس قسم کی کیفیت کا شکار ہے اس میں بڑا فیصلہ لینے کی ہرگز ضرورت نہیں ،محتاط رہیں کسی بڑی غلطی کا امکان بھی ہے۔
جوزہ
آپ کا دل کسی جگہ اور دماغ کسی جگہ پر ہے، آپ کو خود پر ہی اختیار نہیں ہے اور دماغ تو بالکل کام نہیں کر رہا۔ ان حالات میں سوچیں کم اور توکل زیادہ اختیار کریں خود کو اﷲ پاک کی یاد میں لگا دیں ۔حسبنا اﷲ و نعیم الوکیل کا ورد بھی سارا دن کرتے رہا کریں صورتحال آزمائشی سی ہے، ان شاء اﷲ جلد ہی اس میں سے نکلنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ ابھی کوئی بڑا کام نہیں کرنا۔
سرطان
آپ کو اپنے لئے اب کوئی بڑا فیصلہ کرنا ہے ،ان لوگوں سے رابطے بے حد کم کرنے ہیں جن کے بارے میں آپ جانتے ہیں کہ یہ پہلے دھوکہ دے چکے ہیں یا پھر دے سکتے ہیں کیونکہ آپ بد نظری میں ہیں اور جتنا بھی چاہے اچھا بن جائیں ،قدر پھر بھی کسی نے نہیں کرنی، اپنی فیملی کو صرف اپنے لئے اہم رکھیں ا ور جذباتی پن ختم کر کے جیسے بھی ممکن ہو واپسی کا راستہ بھی اختیار کریں۔
اسد
جو لوگ کسی بھی مسئلے میں گرفتار ہیں ان شاء اﷲ وہ اسی ہفتے میں اس سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے۔ اﷲ تعالیٰ سے بڑی امید ہے کہ وہ کوئی غیبی سلسلہ بنا دیں گے اور تمام مشکلات کو بھی آسان فرما دیں گے۔ اس وقت مالی طور پر جو ٹینشن ہے، وہ بھی ختم ہو گی، کوئی نہ کوئی راستہ نکل آئے گا آپ کو اولاد کے حوالے سے اپنے فیصلے اپنے رب پر چھوڑ دینے چاہئے، وہ خود ہی اچھا سبب پیدا فرما دیں گے۔
سنبلہ
وقت بدلتے دیر نہیں لگتی، اگر وہ دن نہیں رہے تو یہ دن بھی نہیں رہیں گے، مانتا ہوں کہ کسی وقت خود کو بے حد بے بس محسوس کرتے ہوں گے مگر اﷲ ہے نا۔ وہ ہمیں نکال دے گا ہر مشکل سے اور آسانیاں دے گا۔ فکر مند اور مایوس ہونے کی ہرگز ضرورت نہیں ہے۔ اگر ضرورت ہے تو صرف اپنا قبلہ درست کرنے کی جب اپنے معاملات ٹھیک ہوں گے تو بہت کچھ بدل جائے گا۔
میزان
نظر تو لگی ہوئی ہے اور بڑی سخت بھی ہے ،کوئی بڑا دشمن اپنی چالیں چلنے کی کوشش میں لگا ہواہے، وہ کامیاب بھی ہو سکتا ہے۔ آپ سورۃ بقرہ کی تلاوت سات یوم خود کریں یا پھر اونچی آواز سے سنیں، ان شاء اﷲ اس کا بڑا فائدہ ہو گا ہر وہ چیز جو نقصان دہ ہے ،اس سے نجات ملے گی اس ہفتے اولاد کے مستقبل کے حوالے سے بھی شاید کوئی اہم فیصلہ کرنا پڑے مگروہ عاجزی کے ساتھ کریں۔
عقرب
خود کو کسی کے سامنے جس قدر کمزور ثابت کرینگے، وہ اتنا ہی سر پر چڑھے گا آپ کو اندازہ ہی نہیں ہے کہ کس کس بندے کی نظر آپ پر ہے، حالات اب بدل رہے ہیں، سب مطلب نکال چکے ہیں،انہیں اب آپ کی ضرورت نہیں رہی۔ اسلئے شاید آپ کیساتھ ایسا ہو رہا ہے۔ آپ کو چاہئے کہ خود ہی پیچھے ہٹ جائیں کہ میرے لئے میرا اﷲ ہی کافی ہے۔ پریشانی ضرور ہے مگر جلد حالات بھی بدلنے والے ہیں۔
قوس
دماغ پھر الجھن اور مشکلات کا شکار ہے، سارا دن وہم آتے رہتے ہیں اور شیطان خوف میں مبتلا رکھتا ہے۔ آپ سورۃ حشر کی آخری تین آیات صبح و شام پڑھ کر خود پر پھونک مار لیں،ہو سکے تو راشن کی صورت میں صدقہ بھی دیں ، ورنہ اس کے بدلے اﷲ اکبر 313 مرتبہ پڑھ لیا کریں۔ چند دن خاموشی سے گزاریں ہر قسم کی لاتعلقی کے ساتھ، حالات آپ کے سامنے ہوں گے۔
جدی
وقت بدل رہا ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ اب اپنے بھی بدل رہے ہیں۔ وہ چہرہ جو ہمیشہ سے آپ کو عزیز تھا، اس پر اعتبار تھا،اب اس کا انوکھا روپ دیکھنے کو مل سکتا ہے۔ اس لئے خود کو ذہنی طور پر تیار رکھیں۔ اس وقت تمام کام چھوڑ کر صرف اپنے روز گار پر توجہ دیں۔ اس میں فائدہ ہے، اسی طرح دوسرے مسائل سے بچے رہیں گے۔ وقت مشکل تو ہے مگر بحکم اﷲ ٹل جائے گا۔
دلو
آپ کے کئی کاموں میں رکاوٹیں آ رہی ہیں، جیسے کسی چیز نے آپ کو جکڑ کر رکھ دیا ہو۔ اس وقت خود کو اس سے نکالنا ہے، تیسرے کلمے کا ورد جس قدر ممکن ہو ضرور کریں اس میں بڑا فائدہ ملے گا۔ توبہ کا دروازہ ہر وقت کھلا رہتا ہے، فوری توبہ کریں اور اپنے حقوق العباد والے معاملات خاص طور پر بہتر کریں۔ ان دنوں زیادہ وقت بعد نماز مغرب گھر پر ہی گزارنا بہتر رہے گا۔
حوت
آپ جو چاہتے ہیں، وہ ابھی ممکن نہیں ہے اور حالات بھی اب آپ کے خلاف جا رہے ہیں۔ آپ کے اپنے بھی ساتھ چھوڑ رہے ہیں بعض کو تو اپنے گھر میں ہی شدید مخالفت کا سامنا رہے گا، روزانہ دعا کریں کہ اے اﷲ دنیا کی نظروں میں مجھے عزت اور بلند مقام عطا فرما اور مجھے میری اپنی نظروں میں حقیر اور کم تر کر دے۔ یہ دعا سنت بھی ہے۔ امید ہے کھوئی ہوئی عزت بحال ہو گی، حالات آپ کے حق میں ہوں گے اور پریشانیوں سے نجات ملے گی۔

آج کا دن،آج کا دن

صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ٹی وی مباحثے میں ٹرمپ کو ’مسخرہ‘ کہہ دیا

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں