سکرین پر نظر آئیں 38

یہ سوچ غلط ہے آپ جب تک سکرین پر نظر آئیں تو ہی آپ فنکارہیں’ مدیحہ شاہ

Spread the love

سکرین پر نظر آئیں

لاہور(صرف اردو آن لائن نیوز) نامور اداکارہ مدیحہ شاہ نے کہاہے کہ میرے پاس اس وقت بھی فلموںاورڈراموں کی پیشکش موجودہے لیکن ناگزیرنجی مصروفیات

کی وجہ سے کوئی معاہدہ نہیں کررہی ،شوبزکوقطعاًخیر بادنہیںکہا بلک جیسے ہی وقت ملے گااوراچھے کردارکی پیشکش موجود ہوئی تو ضرور کام کروںگی ۔مدیحہ

شاہ نے کہاکہ یہ سوچ غلط ہے کہ آپ جب تک سکرین پر نظر آئیں تو ہی آپ فنکارہیں،بہت سے فنکارایسے ہیں جو اپنے کام میں وقفہ کرتے ہیں اور وہ ایک

نئے کردار کیساتھ سامنے آتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ میرے پاس اس وقت کچھ پراجیکٹس کی پیشکش موجود ہیں لیکن نجی مصروفیات کی وجہ سے اس کی حامی

نہیںبھری،میں جب بھی کسی پراجیکٹ کا معاہدہ کرتی ہوںتومیری کوشش ہوتی کہ اپنی کمٹمنٹ کوپورا کروںاورخاص طورپر وقت کاخیال رکھوںتاکہ دوسرے لوگ

میری وجہ سے انتظار کی اذیت کا شکارنہ ہوں۔

دوبارہ سے اداکاری میں واپس آنے کا کوئی ارادہ نہیں’عارفہ صدیقی

ناموراداکارہ و گلوکارہ عارفہ صدیقی نے کہا ہے کہ دوبارہ سے اداکاری میں واپس آنے کا کوئی ارادہ نہیں،گلوکاری میرا برسوںکاشوق ہے اوراس کے ذریعے بھی

کامیابیاں سمیٹی ہیں۔ایک انٹرویو میں عارفہ صدیقی نے کہا کہ فنکا ر شوبز چھوڑبھی دے لیکن اس کے اندرکا فنکار ہمیشہ زندہ رہتا ہے اوراسے زندہ ہی

رکھناچاہیے ۔ بطو ر اداکارہ جتنابھی وقت گزرا ہے اچھا گزرا ہے اور یہ میرااثاثہ ہے۔عارفہ صدیقی نے کہا کہ مجھے گلوکاری کا برسوں سے شوق تھالیکن اس کی

بروقت تکمیل نہ ہوسکی ، خود کوگلوکارہ کے طو رپر بھی متعارف کرایا اور

کامیابیاںسمیٹی ہیں۔

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں