35

مرید کے ،دیرینہ دشمنی پرفائرنگ ،5افراد ہلاک

Spread the love

مرید کےدیرینہ دشمنی

کالاشاہ کاکو(صرف اردو آن لائن نیوز) مریدکے شہر کی آبادی حدوکے میں دیرینہ دشمنی پر بٹ گروپ کے مسلح افراد کی قصاب گروپ کے گھروں پر اندھا دھند

فائرنگ سے قصاب گروپ کا سربراہ بابا ریاست اسکا بیٹاعامر، دو بھتیجے عبدالرحمٰن، عبدالرؤف اور قریبی عزیزمعراجدین موقع پر جان بحق ہوگئے جبکہ

رمضان سمیت دو افراد شدید زخمی ہو گئے، حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے جبکہ جاں بحق اور زخمی ٹی ایچ کیو اسپتال مریدکے منتقل کردیئے گئے پولیس

کے مطابق آبادی حدوکے میں رہائش پذیر اعجاز عرف ججی بٹ اور بابا ریاست قصاب گروپ کے درمیان سترہ سال قبل معمولی تلخ کلامی پر دشمنی شروع ہوئی

جس میں دونوں گروپوں کے ابتک چالیس کے قریب افراد دشمنی کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں۔ بٹ گروپ کے گھر بھی پولیس مسمار کرچکی ہے وزیر اعلیٰ پنجاب

عثمان بزدار نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او شیخوپورہ سے رپورٹ طلب

کر لی ہے

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں