highcourt 28

سندھ ہائی کورٹ نے ایم پی ایز کو کتامارمہم کی نگرانی کا حکم دے دیا

Spread the love

کتامارمہم نگرانی

سکھر(صرف اردو آن لائن نیوز) سندھ ہائی کورٹ نے ایم پی ایز کو کتامارمہم کی نگرانی کا حکم دے دیا ،مختلف اضلاع کے افسران کی جانب سے پیش کردہ کتامار

مہم رپورٹ پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا ،کتوں کے کاٹنے کے پانچ ہزار سے زائد واقعات ہوئے ہیں لیکن مقدمات صرف چند درج ہوئے ہیں ،عدالت عالیہ کے

ریمارکس تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ سکھر کے ڈبل بینچ نے صوبے میں بڑھتے ہوئے سگ گزیدگی کے واقعات کے خلاف داخل آئینی پٹیشن کی

سماعت کی سماعت کے دوران عدالت عالیہ میں مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے محکمہ بلدیات ،روینیو اور محکمہ صحت کے حکام نے اپنے اپنے اضلاع

کی کتامارمہم اور اس کے حوالے سے داخل ہونے والے مقدمات کی رپورٹ پیش کی لیکن اس پر عدالت عالیہ نے برہمی کا اظہارکرتے ہوئے پیش کردہ رپورٹ

کومستردکردیااور ریمارکس دیئے کہ کتوں کےکاٹنے کےپانچ ہزارسے زائد واقعات پیش آئے ہیں لیکن مقدمات صرف چند ایک ہی درج کیے گئے ہیں غریب

لوگوں کے بچوں کو کتے کاٹ رہے ہیں لیکن اس طرف کوئی توجہ دینے کوتیارنہیں ہے سرکاری افسران صرف فنڈز ہڑپ کرنے میں مصروف ہیں کوئی

اپنی ذمہ داری پوری نہیں کررہاہے انتظامیہ جواب دے کہ مردہ کتوں کو کہاں دفن کیا جاتاہے اگر کچرہ کنڈی میں پھینکا جاتاہے تو یہ مزید نقصان دہ بات ہے عدالت

عالیہ نے اس موقع پر اس حوالے سے افسران کی کارکردگی پر عدم اطیمنان کا اظہار کرتے ہوئے سندھ سے تعلق رکھنے والے ایم پی ایز کو اپنے اپنے علاقوں

میں کتا مار مہم کی نگرانی کرنے کا حکم جاری کیا اور بعدازاں سماعت 16

فروری تک ملتوی کردی۔

کتامارمہم نگرانی

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں