24

پی ڈی ایم مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے، شفقت محمود

Spread the love

پی ڈی ایم ناکام

حیدرآباد(صرف اردو آن لائن نیوز) وفاقی وزیر تعلیم وسیاحت شفقت محمود نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے، یہ لوگ دعوی کرتے تھے کہ

حکومت دسمبر تک چلی جائے گی لیکن حکومت آج بھی موجود ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے حیدرآباد میں غلام شاہ کلہوڑو کے مزار کے دورے کے موقع پر

میڈیا سے گفتگو میں کیا۔ شفقت محمود نے کہا کہ پی ڈی ایم والوں نے کہا تھا کہ حکومت دسمبر میں چلی جائے گی پھر کہا کہ جنوری میں چلی جائے گی مگر ہم

اب بھی موجود ہیں، اپوزیشن کہتی تھی کہ استعفے دیں گے مگر ابھی تک وہ نہیں دیئے گئے، پھر لانگ مارچ کی باتیں کرنے لگے مگر ابھی تک کوئی تاریخ نہیں

دی گئی، پی ڈی ایم عملی طور پر ایک ناکام تحریک ہے جس طرح دھکا اسٹارٹ گاڑی ہوتی ہے اسی طرح پی ڈی ایم کو دھکا لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے،

انہوں نے دعوی کیا کہ وہ سینیٹ میں بھی اکثریت حاصل کر لیں گے، انہوں نے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم ختم کرنے کی ضرورت نہیں ہے میری ذاتی رائے ہے کہ

اٹھارہویں ترمیم میں بعض شقوں کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، اٹھارہویں ترمیم میں صوبائی نصاب نہیں ہونا چاہئے اس سے قوم تقسیم ہوتی ہے تاہم آئینی

ترمیم کے لئے ہمیشہ اتفاق رائے کی ضرورت ہوتی ہے، انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے ایک منصوبہ شروع کیا ہے جس کے تحت ملک کے قومی ورثوں کو

نقشے کے تحت بنایا جائے گا اس سے معلوم ہو سکے گا کہ ہمارے قومی ورثے کہاں اور کس حالت میں ہیں، انہوں نے کہا کہ ویسے تو قومی ورثے صوبائی

حکومتوں کے پاس ہیں مگر ہم کوشش کر رہے ہیں کہ جہاں ہماری ضرورت ہو ہم

وہاں اپنا کردار ادا کر سکیں۔

پی ڈی ایم ناکام

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں