امریکی فوج خاتون اہلکار 31

امریکی فوج کی خاتون اہلکاروں کو بنائو سنگھار کی اجازت مل گئی

Spread the love

واشنگٹن(صرف اردو آن لائن نیوز) امریکی فوج خاتون اہلکار

امریکی فوج کی خاتون اہلکاروں کو بال لمبے کرنے، بالیاں پہننے، لپ اسٹک اور نیل پالش لگانے کی اجازت دیدی گئی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی

فوج میں شامل خواتین کے لیے ”گرومنگ پالیسی” پر نظر ثانی کی گئی ہے جس کے تحت وہ مرضی سے لمبے بال کرسکتی ہیں، کوئی ہیئر اسٹائل اپنا سکتی ہیں

اور جْوڑا بھی باندھ سکتی ہیں۔جو خواتین چٹیا پسند کرتی ہیں انہیں اس کی بھی اجازت دیدی گئی ہے تاہم ہیئر اسٹائل کے چنائو کے لیے اس بات کا خیال رکھنا

ہوگا کہ آرمی کیپ یا ہیلمنٹ پہننے میں پریشانی نہ ہو۔ اس کے علاوہ جو خواتین بال منڈوانا چاہتی ہیں تو انہیں روکا نہیں جائے گا۔پالیسی میں تبدیلی سے امریکی

فوج کی خاتون اہلکار ڈیوٹی کے دوران بنائو سنگھار بھی کر سکتی ہیں جن میں

کانوں میں بالیاں پہننا، فیس پائوڈر، لپ اسٹک اور نیل پالش لگانا بھی شامل ہیں۔واضح رہے کہ امریکا میں خواتین فوجی اہلکاروں کو ٹریننگ اور دیگر پیشہ ورانہ

کاموں کی انجام دہی کے دوران ایک مقررہ حد تک ہی بال بڑھانے کی اجازت تھی

جب کہ بنائو سنگھار پر مکمل پابندی عائد تھی۔

امریکی فوج خاتون اہلکار

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں