48

10سال ضائع ہوئے یہ سب نہیں سوچتا، فواد عالم

Spread the love

کراچی (صرف اردو آن لائن نیوز) 10سال ضائع ہوئے

جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شاندار سنچری اسکور کرنے والے ٹیسٹ

کرکٹر فواد عالم کا کہنا ہے کہ10سال ضائع ہوئے یہ سب نہیں سوچتا، طویل وقفے

کے دوران بھی دلبرداشتہ نہیں ہوا۔تفصیلات کے مطابق کراچی ٹیسٹ کے دوسرے

روز کھیل کے اختتام پر فواد عالم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ نے

عزت دی اور سنچری اسکور کرگیا، رنز کرتے ہوئے جنوبی افریقہ پر برتری قائم

کرلی، کوشش یہی تھی کہ بورڈ پر رنز بڑھا سکوں۔فواد عالم نے کہا کہ میڈیا سے

گفتگو کرتے ہوئے کسی پر الزامات نہیں لگائے، یہ سوچتا تھا کہ جو نصیب میں

ہوگا وہی ملنا ہے، کوشش یہی ہے کارکردگی دکھاتا رہوں چاہے جیسی بھی صورت

حال ہو۔ ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ ابتدائی وکٹیں جلد گرنے سے مشکلات درپیش

تھیں، ہماری ٹیم کو پارٹنر شپ کی ضرورت تھی، اظہر علی سے یہی بات ہورہی

تھی کہ اچھا کھیلنا ہے۔فواد عالم نے بتایا کہ یونس خان بطور کوچ بھی کافی

سپورٹ کرتے رہتے ہیں، ہماری خامیوں کو دور کرنے میں یونس خان کا اہم کردار

ہے۔

10سال ضائع ہوئے

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں