اسمارٹ اسٹاپ اینڈ سرچ 33

آئی جی اسلام آباد کی پولیس چیک پوسٹوں پر رکاوٹوں کو دور کرنے کی ہدایت

Spread the love

اسلام آباد (صرف اردو آن لائن نیوز) پولیس رکاوٹوں کو دور

آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے فوری طور پر فیض آباد پولیس چیک

پوسٹوں پر غیر ضروری رکاوٹوں کو دور کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ منگل کوآئی

جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے ایس ایس پی ٹریفک کے ہمراہ ٹریفک کو

درپیش مشکلات کے حوالے سے مختلف شاہراہوں کا دورہ کیا ۔ آئی جی نے فوری

طور پر فیض آباد پولیس چیک پوسٹوں پر غیر ضروری رکاوٹوں کو دور کرنے

کی ہدایت کی ۔ آئی جی نے کہاکہ دیگر ناکہ جات پر موجود ٹریفک کی روانی کو

متاثر کرنے والی تمام رکاوٹوں کو دور کی جائیں ،10دن کے اندر ٹریفک سیٹیزن

لائزن کمیٹی کو فعال بنانے کی ہدایت کی گئی ۔ آ ئی جی نے کہاکہ ٹریفک کی

روانی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں ،روانی کو متاثر کرنے والی

رکاوٹوں سمیت غیر قانونی کارپارکنگ کا خاتمہ کیا جائے۔ آئی جی نے کہاکہ غیر

نمونہ نمبر پلیٹس ،ایچ آئی ڈی لائٹ،کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف

کارروائیاں عمل میں لائی جائیں ۔ انہوںنے کہاکہ ہمارا اولین فرض ہے کہ شہریوں

کو درپیش مشکلات کو دور کریں

پولیس رکاوٹوں کو دور

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں