این آراو کرپشن 31

براڈشیٹ کے علاوہ سرے محل اور حدیبیہ پیپرملز کیس کی بھی تحقیقات ہونگی،وزیر اعظم

Spread the love

سرے محل حدیبیہ پیپر

اسلام آباد (صرف اردو آن لائن نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ کمیشن

بنا دیا ہے ،براڈشیٹ کے علاوہ سرے محل اور حدیبیہ پیپرملز کیس کی بھی مکمل

تحقیقات ہونگی،پی ڈی ایم نے جلسوں پر پورا زور لگاکر دیکھ لیا ، عوام نے ساتھ

نہیں دیا ،یہ الیکشن کمیشن میں ہمیں پھنسانا چاہتے تھے اور خود پھنس گئے ، آپ

بے فکر رہیں ، اپوزیشن ہمارے مسئلہ نہیں ہے ،ارکان پارلیمنٹ شیلٹر ہومز کے

دورے کریں، غریبوں کو سہولیات فراہم کریں۔ پارلیمانی پارٹی کے اجلا س سے

خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہاکہ پی ڈی ایم عملی طور پر ختم ہو چکی

ہے، انہوں نے جلسوں پر پورا زور لگا کر دیکھ لیا عوام انکے ساتھ نہیں۔ عمران

خان نے کہاکہ یہ الیکشن کمیشن میں ہمیں پھنسانا چاہتے تھے، خود پھنس گئے، آپ

بے فکر رہیں، اپوزیشن ہمارے لیے کوئی مسلئہ نہیں۔ وزیر اعظم نے کہاکہ تمام

لوگ ملکر احساس پروگرام پر پورا زور لگائیں،ارکان پارلیمنٹ شیلٹر ہومز کے

دورے کریں، غریبوں کو سہولیات فراہم کریں۔ وزیر اعظم نے کہاکہ غریب کا

احساس کریں گے تو باقی معاملات بھی ٹھیک ہونگے۔ انہوںنے کہاکہ برادشیٹ

معاملے پر کمیشن بنا دیا ہے، براڈشیٹ کے علاوہ سرے محل اور حدیبیہ پیپرملز

کیس کی بھی مکمل تحقیقات ہونگی۔

سرے محل حدیبیہ پیپر

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں