پاکستان مشکلات کا شکار 42

جنوبی افریقہ کے خلاف کراچی ٹیسٹ میں پاکستان مشکلات کا شکار

Spread the love

پاکستان مشکلات کا شکار

پہلے روز مہمان ٹیم کو  220رنز پر آؤٹ کرنے کے بعد میزبان ٹیم نے کھیل کے

اختتام پر 33 رنز پر 4 وکٹیں گنوادیں،اس طرح پاکستان کو حریف ٹیم کی سبقت

ختم کرنے کے لیے 187 رنز درکار اور اس کی 6 وکٹیں محفوظ ہیں۔کراچی کے

نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے میچ کا ٹاس جنوبی افریقا کے

کپتان کوئنٹن ڈی کاک نے جیت کر خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ مہمان ٹیم کی

جانب سے ایڈم ماکرم اور ڈین ایلگر نے اننگز کا جارحانہ آغاز کیا تاہم شاہین

آفریدی نے 30 کے مجموعی اسکور پر ایڈم کو واپس پویلین بھیج دیا وہ 13 رنز بناکر آؤٹ ہوئےتیسرے نمبرپر بیٹنگ کے لیے آنے والے راسی وین ڈیر ڈوسن

17 رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہوئے۔ سابق جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلسی بھی

23 رنز کے مہمان ثابت ہوئے اور کپتان کوئنٹن ڈی کاک بھی بڑی اننگز کھیلنے

میں ناکام رہے وہ 15 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ ڈوسن کے بعد ٹیمبا باووما بھی رن

آؤٹ ہوئے، وہ صرف 17 رنز ہی بناسکے۔دوسری جانب اوپننگ بلے باز ڈین ایلگر

نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی تاہم وہ 58 رنز بنانے

کے بعد اسپنر کا شکار بن گئے۔ کیشو مہاراج کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین واپس

لوٹ گئے۔ کاگیسو ربادا نے پاکستانی بولنگ کے خلاف مزاحمت کی کوشش کی اور

21 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے تاہم دوسرے اینڈ سے کوئی بھی ٹیل اینڈر زیادہ دیر

وکٹ پر کھڑا نہ رہ سکا اور جنوبی افریقا کی پوری ٹیم 220 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

قومی ٹیم کی جانب سے لیگ اسپنر یاسر شاہ نے 3 ، ڈیبو کرنے والے لیفٹ آرم

اسپنر نعمان علی سمیت شاہین شاہ آفریدی نے 2،2 جب کہ حسن علی نے ایک وکٹ

حاصل کی۔

پاکستان مشکلات کا شکار

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں