corona 48

کووڈ 19 درمیانی عمر کے افراد کے لیے بھی بہت خطرناک ہے ، تحقیق

Spread the love

کووڈ 19 درمیانی عمر

واشنگٹن(صرف اردو آن لائن نیوز) کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ

19 کو عام طور پر معمر افراد کے لیے زیادہ خطرناک سمجھا جاتا ہے مگر یہ

درمیانی عمر کے لوگوں کے لیے بھی اتنی ہی جان لیوا ہے۔غیرملکی خبررساں

ادارے کے مطابق یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے

آئی۔ڈارٹ ماتھ کالج کی اس تحقیق میں بتایا گیا کہ درمیانی عمر کے افراد کے لیے

کووڈ 19 سے موت کا خطرہ کسی گاڑی کے حادثے کے مقابلے میں 100 گنا

زیادہ ہوتا ہے۔تحقیق کے مطابق اس بیماری سے بچوں اور نوجوانوں کی اموات

بہت کم ہیں، تاہم درمیانی عمر اور معمر افراد میں اس بیماری سے موت کا خطرہ

بہت زیادہ برھ جاتا ہے۔طبی جریدے یورپین جرنل آف ایپیڈیمولوجی میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ 25 سال سے کم عمر افراد میں کووڈ سے موت کا امکان ہر

10 ہزار میں سے ایک کو ہوتا ہے جبکہ 60 سال کے ہر سو میں سے ایک ایک،

70 سال کی عمر کے ہر 40 میں سے ایک جبکہ 80 سال کی عمر کے ہر 1 میں

سے ایک فرد کو یہ خطرہ ہوتا ہے۔اس تحقیق میں کووڈ 19 کے حوالے سے ایک

ہزار سے زائد تحقیقی مقالوں کا تجزیہ کیا گیا جو 18 ستمبر تک شائع ہوئے تھے۔

محققین نے دیکھا کہ 27 تحقیقی رپورٹس کو سروے کی شکل میں ڈیزائن کرکے

عام آبادی کو نمائندگی دی گئی۔انہوں نے کووڈ 19 سے ہلاک ہونے والے افراد کی

عمروں کی جانچ پڑتال کی گئی اور ایک واضح تعلق دریافت کیا۔اس تحقیق کے

ابتدائی نتائج جولائی 2020 میں آن لائن شائع ہوئے تھے اور اب اسے باقاعدہ طبی

جریدے میں شائع کیا گیا ہے۔محققین کا کہنا تھا کہ امریکا میں لگ بھگ 40 فیصد

ہلاکتیں 40 سے 74 سال کی عمر کے افراد کی تھیں جبکہ 60 فیصد 75 سال سے

زائد عمر کے تھے۔اس کے مقابلے میں بچوں اور نوجوانوں کی ہلاکتوں کی شرح

3 فیصد سے بھی کم تھی۔محققین نے کہا کہ اگرچہ کووڈ 19 کی ویکسینز اب تقسیم

ہونا شروع ہوگئی ہین، مگر ہر ایک تک ان کو پہنچنے میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں،

اس عرصے کے دوران جس حد تک احتیاط کی جاسکتی ہے، کی جانی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ فیس ماسک کا استعمال، سماجی دوری کی مشق اور ہاتھوں کو

اکثر دھونا ضروری ہے، تاکہ اپنے ساتھ ساتھ خاندان، دوستوں اور دیگر کو تحفظ

فراہم کیا جاسکے۔

کووڈ 19 درمیانی عمر

صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ٹی وی مباحثے میں ٹرمپ کو ’مسخرہ‘ کہہ دیا

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں