غیر تصدیق شدہ کٹس 33

نئی امریکی حکومت سے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، فواد چوہدری

Spread the love

نئی امریکی حکومت تعلقات

اسلام آباد (صرف اردو آن لائن نیوز) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد

چوہدری نے کہا ہے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ نئی امریکی حکومت سے تعلقات مزید

مضبوط ہوں گے۔ایک انٹرویو میں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ نئی امریکی

انتظامیہ کے ذریعے پاک امریکا تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، امید ہے نئی

امریکی انتظامیہ بھاتی رویے اور اقدامات کو دیکھے گی۔فواد چوہدری نے کہا کہ

جوبائیڈن کے خطاب سے لگتا ہے کہ امریکا بھارت میں انسانی حقوق کو دیکھے

گا، ہیلتھ سیکٹر میں ایک بڑی امریکی کمپنی بھی پاکستان آرہی ہے۔براڈ شیٹ کے

حوالے سے وفاقی وزیر نے کہا کہ براڈ شیٹ کا فیصلہ 2016 میں آیا 2018 میں

اپیل مسترد ہوئی، کیس جب شروع ہوا اس وقت پیپلزپارٹی کی حکومت تھی،

زرداری حکومت نے نیب کی جانب سے کسی کو مقرر ہی نہیں کیا۔انہوں نے کہا

کہ نیب کی جانب سے کسی کے پیش نہ ہونے پر یکطرفہ فیصلہ آیا، 2016 میں

کیس کا فیصلہ آیا تو سپریم کورٹ میں اپیل نہیں کی گئی، 2016 میں برطانوی

ہائیکورٹ کی جانب سے کیس کا فیصلہ آیا تھا۔فواد چوہدری نے کہا کہ 2000 میں

شریف فیملی کی 100 ملین پاؤنڈ کی جائیدادیں سامنے آئی تھیں، پرویز مشرف کے

ساتھ این آر او کرکے یہ لوگ بیرون ملک چلے گئے تھے، شہباز شریف اس وقت

نیب کو رقم دے کر گئے تھے جو بعد میں واپس لی گئی۔انہوں ںے کہا کہ شہباز شریف کی جانب سے 80 لاکھ ڈالر اس وقت ادا کیے گئے تھے جب ڈالر 60،

65 روپے کا تھا جبکہ پاکستانی جے آئی ٹی کی انویسٹی گیشن میں براڈ شیٹ کا

کوئی حصہ نہیں بنتا۔

نئی امریکی حکومت تعلقات

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں