26

ماحولیاتی تحفظ کی کارکن نے ٹرمپ کو ٹرول کردیا

Spread the love

کارکن ٹرمپ کو ٹرول

سٹاک ہوم (صرف اردو آن لائن نیوز) ماحولیاتی تحفظ کی سرگرم نوجوان سماجی

کارکن گریٹا تھنبرگ نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سال 2019 میں اپنی

تقریر پر کیے گئے طنز کا جواب دیتے ہوئے کہاہے کہ اسے دیکھ کر ایسا لگتا ہے

کہ ایک پرجوش معمر شخص روشن اور شاندار مستقبل کا منتظر ہے، یہ دیکھ کر

بہت اچھا لگ رہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سال 2019 میں امریکی صدر ڈونلڈ

ٹرمپ نے گریٹا تھنبرگ کا مذاق اڑایا تھا اب گریٹا نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے

ٹرمپ کو ان کے ہی الفاظ سے انہیں کرارا جواب دیا ہے۔گریٹا نے اپنے سوشل میڈیا

اکائونٹس پر ٹرمپ کی وائٹ ہائوس سے روانگی کی ایک تصویر شیئر کی اور

کیپشن میں ترمیم کے ساتھ وہی الفاظ استعمال کیے جو ٹرمپ نے ان کے لیے سال

2019 میں اپنے ایک ٹوئٹ میں کیے تھے۔گریٹا نے ٹرمپ کی مدتِ صدارت ختم

ہونے اور وائٹ ہاس چھوڑنے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اسے دیکھ کر ایسا

لگتا ہے کہ ایک پرجوش معمر شخص روشن اور شاندار مستقبل کا منتظر ہے، یہ

دیکھ کر بہت اچھا لگ رہا ہے۔ یاد رہے کہ 2019 میں گریٹا نے اقوام متحدہ کے

ماحولیاتی پروگرام میں شرکت کی تھی اور امریکا سمیت دنیا بھر کی ماحولیاتی

پالیسیوں پر ایک جاندار تقریر کی تھی اور پوری دنیا کی توجہ اپنی جانب مبذول

کروالی تھی۔گریٹا کی تقریر کے ردعمل میں ٹرمپ نے طنزیہ ٹوئٹ کیا تھا کہ اسے

دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ ایک پرجوش نوجوان لڑکی روشن اور شاندار مستقبل کی

منتظر ہے، یہ دیکھ کر بہت اچھا لگ رہا ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل صدارتی

انتخابات کے دوران بھی گریٹا نے ٹرمپ کی صورتحال کو اپنے ٹوئٹ میں انہی

کے الفاظ میں ٹرول کیا تھا

کارکن ٹرمپ کو ٹرول

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں