ڈینیل پرل قتل کیس 38

سپریم کورٹ ،ڈینیل پرل قتل کیس کی سماعت (آج) تک ملتوی

Spread the love

ڈینیل پرل قتل کیس

اسلام آباد (صرف اردو آن لائن نیوز) سپریم کورٹ نے ڈینیل پرل قتل کیس کی

سماعت (آج) جمعرات تک ملتوی کردی۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو جسٹس مشیر

عالم کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے امریکی صحافی ڈینئل پرل قتل کیس میں

سندھ حکومت کی اپیلوں پر سماعت کی۔ وکیل ملزمان محمود اے شیخ نے دلائل

دیتے ہوئے کہاکہ ڈینئل پرل کی اہلیہ نے ایف آئی آر میں لکھوایا کہ ڈینئل پرل

23جنوری 2002کو لاپتا ہوا،30جنوری 2002کو ڈینئل پرل کی اہلیہ کو اغواء

کاروں کی ای میل موصول ہوئی،ای امیل میں کہا گیا 24 گھنٹے میں تاوان جمع

کرائیں ورنہ ڈینئل پرل کو قتل کر دیں گے،ڈینئل پرل کی اہلیہ نے اغواء کے 13دن

بعد مقدمہ درج کرایا۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلوں میں موجود ہے کہ

واقعے کے بعد مقدمہ اندراج میں تاخیر کیس کو کمزور کرتا ہے، ڈینئل پرل کیس

جھوٹ اور فریب کا پلندہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈینئل پرل قتل کیس میں کہانیاں

گھڑی گئی ہیں۔ جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دیئے کہ آپکا مدعا یہ ہے کہ

ڈینئل پرل کی اہلیہ مضبوط گواہ تھیں لیکن انہوں نے تعاون نہیں کیا جس پر وکیل

ملزمان نے کہا کہ ڈینئل پرل کی اہلیہ نے انویسٹی گیشن آفیسر کو بیان نہیں دیا نہ

عدالت میں پیش ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکی جریدے کی رپورٹر اسرا نومانی کا

اس کیس میں مرکزی کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ٹھوس ثبوت موجود

نہیں کہ عمر احمد شیخ کا ڈینئل پرل سے کوئی رابطہ تھا۔ بعد ازاں عدالت نے

مقدمے کی سماعت (آج) جمعرات تک ملتوی کردی۔

ڈینیل پرل قتل کیس

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں